سرجے والا نے مہنگائی پر مودی حکومت کو گھیرا،کہا-بی جے پی کو ہرائیے،مہنگائی کو بھگائیے
نینی تال،فروری ۔ کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹری رندیپ سرجےوالا نے جمعرات کو نینی تال میں مرکزی حکومت اور وزیراعظم نریندر مودی پر جم کر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے ملک میں 2018 سے 2020 کے درمیان 26000 لوگوں نے خودکشی کی ہے۔ حکومت نے پارلیمنٹ میں اس بات کا اعتراف خود کیا ہے۔واضح رہے کہ ہماچل پردیش اور کرناٹک وگیرہ ریاستوں کے ضمنی انتخابات کے نتیجوں سے پرجوش کانگریس پارٹی اتراکھنڈ کے اسمبلی انتخابات میں بھی مہنگائی کو ہتھیار بنا رہی ہے۔مسٹر سرجے والا نے یہ بھی کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) ہار سے سبق لیتی ہے اور اس کا گھمنڈ شکست سے ٹوٹتا ہے۔انہوں نے اس موقع پر پیٹرول ،ڈیزل اور گیس کے بڑھتی قیمتوں پر مرکز کی مودی حکومت کو گھیرا اور کہا کہ مودی حکومت میں گیس سلینڈر 1000 کے پاس،خوردنی تیل دال 200 کے پار اور چائے پتی بھی چار سو روپے کلوکو پار کرگئی ہے۔یہی حال ،پھل ،سبزی ،دودھ اور خوردنی اشیا کا بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جےپی کا بنیادی نعرہ ہے نوکری پیشہ متوسط طبقے سے کھینچو اور صنعت کاروں کو سینچو۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جےپی راج میں تھوک مہنگائی 12 سال کی سب سے اونچی سطح پر ہے۔تھوک مہنگائی کی شرح 14.3 فیصد جبکہ خوردہ مہنگائی دسمبر میں بڑھکر 5.59 ہوگئی ہے۔یہی نہیں مودی حکومت نے پیٹرول – ڈیزل پر ٹیکس لگا کر سات سال میں عوام کو جیب سے 24 لاکھ کروڑ روپے لوٹے ہیں۔مسٹر سرجے والا نے کہا کہ یہی نہیں الیکشن کے بعد حکومت پھر سے قیمتیں بڑھانے کی تیاری میں ہے۔کانگریس کے وقت میں پیٹرول 71 اور ڈیزل 57 روپے لیٹر جبکہ آج نینی تال میں پیٹرول 94 اور ڈیزل 87.24 روپے فی لیٹر ہے۔کانگریس رہنما نے کہا کہ ایک طرف تو مودی حکومت اجولا یوجنا کےنام پر خود کوری تشہیر کررہی ہے وہیں دوسری طرف گیس سلینڈر کی قیمت بڑھاکر یوجنا کو بےکار کردیا ہے۔ایک رپورٹ میں سامنے آیا ہے کہ غریب خواتین پھر گیس سے لکڑی اور اپلوں پر کھانابنانے کے لئے مجبور ہیں۔انہوں نے آگے کہا کہ بی جےپی نے ریل کے سفر کے کرائے میں بھی 243 فیصد کا اضافہ کیا ہے۔پلیٹ فارم ٹکٹ بھی دو روپے سے بڑھکر 30 روپے کا ہوگیا ہے۔اور تو اور مودی حکومت نے کپڑے،جوتے چپلوں اور فوڈ ڈلیوری خدمات اور صارجین اشیا میں بھی 10 فیصد تک کا اضافہ کر کے مہنگی کردی ہیں۔اب اے ٹی ایم سے پیسہ نکالنے پر بھی ٹیکس دینا ہوگا۔آن لائن ٹیکسی،آٹو کی بلنگ پر بھی جی ایس ٹی چھوٹ ختم کر دی گئی ہے۔ساتھ ہی اب کار خریدنا بھی مہنگا ہو جائےگا۔ سیمنٹ اور اسٹیل کی قیمت بھی آسمان پر پہنچ گئی ہے۔انہوں نے الزام گلایا کہ مودی حکومت نے بچوں کو بھی نہیں چھوڑٓ اور نرسری کے بچوں کی ڈرائنگ ٹول کٹ اور انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک پر بھی قیمت بڑھا دی گئی ہے۔پوری پریس کانفرنس کے دوران ان کی توجہ مودی اور مرکزی حکومت پر رہی۔ انہوں نے صرف اتنا ہی کہا کہ دھامی حکومت میں ڈائن مہنگائی،بنی گھر جمائی اور بی جےپی کو ہرائیے،مہنگائی کو بھگائیے۔