محمد یوسف پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ اور شان ٹیٹ بولنگ کوچ مقرر

کراچی،فروری۔سابق کرکٹر محمد یوسف کو پاکستانی ٹیم کا بیٹنگ اور آسٹریلیا کے سابق فاسٹ بولرشان ٹیٹ کو بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا۔شان ٹیٹ آسٹریلیا کیخلاف سیریز کی تیاریوں کیدوران پاکستانی ٹیم کے بولنگ کوچ کی ذمیداریاں سنبھالیں گے۔اس کے علاوہ پاکستان کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف ہوں گے جب کہ ثقلین مشتاق کو پاکستان ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق عبدالمجید فیلڈنگ کوچ کی ذمے داریاں نبھاتے رہیں گے۔ذرائع کے مطابق ثقلین مشتاق اور شان ٹیٹ کی تقرریاں 12 ماہ کے لیے ہوئی ہیں۔

Related Articles