راہل کا چنی کو غریب بتانا پنجاب کے غریبوں کے ساتھ مذاق: چگھ

چندی گڑھ، فروری ۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی جنرل سکریٹری ترون چگھ نے پنجاب کے وزیراعلی چرنجیت سنگھ چنی کو غریب کنبہ سے بتانے پر کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی کو نشانہ بناتے ہوئے اسے ریاست کے غریبوں کے ساتھ ظالمانہ مذاق قرار دیا ہے۔مسٹر چگھ نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ تقریباّ 170کروڑ روپے کی املاک کے مالک اور نیلا کارڈ ہولڈر مسٹر چنی اگر کانگریس کا ’غریب‘ چہرہ ہیں تو اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ پارٹی اگر پھر سے اقتدار میں آتی ہے تو ان لوگوں کا کیا ہوگا جو حقیقت میں غریب ہیں۔ انہوں نے مسٹر گاندھی کو نصیحت دی کہ وہ ریاست کے غریبوں کا مذاق بنانا چھوڑ دیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے ریاست کے تقریباّ 1.42لاکھ غریبوں کو مفت راشن، پکا مکان، رسوئی گیس کا کنکشن، ٹوائلیٹ اور دیگر سہولیا ت دی ہیں لیکن یہ مضحکہ خیز ہے کہ کانگریس مسٹر چنی کو وزیراعلی کے عہدہ کے لئے غریب چہرے کے طورپر پیش کررہی ہے۔بی جے پی کے لیڈر نے مسٹر چنی کی 111دن کی حکومت کی کارگزاری پر کہا کہ کس طرح ان کے بھتیجے نے تبادلوں اور تقرریوں کو مافیا کو تحفظ فراہم کرکے مبینہ طورپر کروڑ وں روپے کمائے۔بھتیجے نے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی حراست میں پوچھ گچھ کے دورا جو قبول کیا ہے وہ اصل میں حیرت زدہ کرنے والا ہے کہ کانگریس اگر اقتدار میں آتی ہے تو اس کا چہرہ کون ہوگا۔انہوں نے الزام لگایا کہ کانگریس کے چنی ماڈل نے ریاست کو برباد کردیا ہے اور ریاست کے عوام کو چاہئے کہ وہ اسے اب اقتدار سے باہر کا راستہ دکھائے۔

Related Articles