گانا گا کر مونگ پھلی بیچنے والا راتوں رات اسٹار کیسے بن گیا؟
مغربی بنگال،فروری۔ ریاست مغربی بنگال میں گانا گا کر مونگ پھلی بیچنے والے بھوبن بدیاکرکا منفرد انداز مشہور ہوگیا اور وہ دیکھتے ہی دیکھتے سلیبرٹی بن گئے۔ بھوبن بدیاکر کافی عرصے سیگلیوں میں مونگ پھلی بیچ کر روزی کماتا تھے اور اس دوران گاہکوں کو متوجہ کرنیکے لیے وہ ‘کچابادام’ گانا گایا کرتے تھے جو کہ خود ان کا ہی بنایا ہوا ہے۔گذشتہ سال نومبر میں ایک صارف نے بھوبن بدیاکرکی گانا گاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی جس کے بعد سے وہ دنیا بھر میں مشہور ہوگئے، یوٹیوب پر پہلی بار اپ لوڈ کی گئی ویڈیو کو اب تک 2 کروڑ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔یوٹیوب پرگانا اپلوڈ ہونیکے بعد تو بھوبن بدیاکر راتوں رات مشہور ہوگئے اور متعدد سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کا گانا مشہور ہوگیا جس کے بعد اب ان کیگانیکا ری مکس بھی آگیا ہے جسے بھوبن بدیاکر نے معروف ہریانوی گلوکار امیت ڈْھل کے ساتھ گایا ہے۔نئے گانے نے بھوبن بدیاکرکی شہرت میں مزید اضافہ کردیا،یوٹیوب پر گانے کو چار کروڑ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے جب کہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کچابادام گانے پر ڈانس چیلنج ٹرینڈ بن گیا، جس کے بعد سے دنیا بھر میں لوگ گانے پر ڈانس کی ویڈیو اپ لوڈ کر رہے ہیں، اس گانے کے سحر میں مبتلا ہونے والوں میں بھارتی اداکاروں سمیت پاکستانی کرکٹر بھی شامل ہیں۔حال ہی میں اس گانے پرپرتگال سے تعلق رکھنے والے باپ بیٹی کی ویڈیو نے سب سے زیادہ توجہ حاصل کی ہے۔