خوش خبری، سعودی عرب میں کرونا کے یومیہ کیسز میں کمی

ریاض،فروری۔سعودی عرب کے عوام اور ملک میں بسنے والے غیرملکی باشندوں کے لیے ایک اچھی خبر ہے کہ مملکت میں کرونا وائرس کینئے یومیہ کیسز میں غیرمعمولی کمی دیکھی گئی ہے۔کل اتوار کو سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے مملکت میں کرونا وائرس کے متاثرین کی تعداد میں کمی دیکھی گئی ہے۔ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ سعودی عوام اور ملک میں موجود باشندوں کے لیے خوش خبری ہے کہ کرونا کے نئے کیسز میں کمی آ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے سعودی عرب میں کرونا کے متاثرین کی کمی، تیزی اور پھر اتار چڑھاؤ کے مرحلے سے گزرنے کے بعد دیکھا۔ اب پتہ چلا کہ نئے کیسز میں کمی آ رہی ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ یہ پیشرفت روزانہ ٹیسٹوں کی شرح کا نتیجہ ہے۔ گذشتہ چند روز کے دوران لاکھوں افراد کے ٹیسٹ لیے جاتے رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں ملک میں کرونا کیسز ایک یا دو ماہ پہلے کے مقابلے 7 گنا تک ریکارڈ کیے گئے تھے۔العبد العالی نے تصدیق کی کہ مملکت میں دی جانے والی کرونا ویکسین کی خوراکوں کی تعداد 58 ملین سے زائد تک پہنچ گئی ہے۔ دو خوراکوں کے ساتھ ویکسین لگائے گئے افراد کی تعداد 23.7 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کرونا ویکسی نیشن کا اثر واضح ہے۔ اس کا انفیکشن کے سنگین کیسز کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔دوسری طرف وزارت داخلہ کے سیکورٹی ترجمان کرنل طلال الشلہوب نے کہا ہے کہ حکومت نے شہریوں کی صحت عامہ پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔ انہوں نے شہریوں کے لیے (تیسری) بوسٹر خوراک لینے کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے تین ماہ پیشتر دوسری خوراک لی ہے وہ بوسٹرخوراک لگوائیں۔ اس کے بعد وہ بیرون ملک جاسکتے ہیں۔ تاہم اس میں 16 سال سے کم عمرافراد شامل نہیں ہیں۔

Related Articles