تھریسی جوہاگ نے اولمپک سرمائی کھیلوں کا پہلا طلائی تمغہ جیتا
ژانگ جیاکاؤ، فروری۔ وینکوور 2010 کے اولمپک کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتنے والی ناروے کی تھریس جوہگ نے ہفتہ کو یہاں خواتین کے 7.5 کلومیٹر+7.5 کلومیٹر اسکیتھلان کراس کنٹری اسکیئنگ ایونٹ میں 2022 کے اولمپک سرمائی کھیلوں میں اپنا پہلا طلائی تمغہ جیتا۔ ڈوپنگ پابندی کی وجہ سے پیونگ چانگ میں 2018 کے سرمائی کھیلوں سے محروم جوہاگ نے 44 منٹ 13.7 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ طلائی تمغہ اپنے نام کیا، جب کہ روسی اولمپک کمیٹی (آر او سی) کی نتالیہ نیپریوا نے 44.43.9 کے وقت کے ساتھ چاندی اور آسٹریا کی ٹریسا اسٹیڈلوبر نے 44.44.2 کے وقت کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔