ایشلے جائلز انگلینڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے سے مستعفی

لندن، فروری ۔ایشلے جائلز نے انگلینڈ کی ٹیم کی ایشز کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے انگلینڈ اینڈ ویلز بورڈ (ای سی بی) کے بورڈ اجلاس کے بعد انگلینڈ مینز کرکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ فی الحال، جائلز کی جگہ اینڈریو اسٹراس عبوری طور پر عہدہ سنبھالیں گے، جب کہ ای سی بی مستقل متبادل تلاش کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔جائلز، جنہوں نے 2018 میں اسٹراس کی جگہ ٹیم ڈائریکٹر کا کردار ادا کیا،نے کہا کہ گزشتہ دو سال کورونا وائرس وبا کی وجہ سے درپیش بہت سے چیلنجوں کے ساتھ چیلنج بھرے رہے ہیں، خاص طور پر وہ لوگ جو بائیو ببل میں کھیلنے سے ذہنی طور پر تھکاوٹ محسوس کر رہے ہیں۔جائلز کا اس بارے میں کہنا تھا کہ گزشتہ چند سال یقیناً چیلنجنگ رہے لیکن مجھے فخر ہے کہ ہم مشکل ترین حالات میں اتنا کچھ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ اس نے بلاشبہ انگلینڈ اور ویلز میں کھیل کے مستقبل کو محفوظ بنایا ہے۔ ان چیلنجوں کے باوجود، پچھلے تین سالوں میں ہم 50 اوور کے عالمی چیمپئن بنے، دنیا کی ٹاپ رینک والی ٹی ٹوئنٹی ٹیم بنے۔ ہم اس وقت چوتھی رینکنگ کی ٹیسٹ ٹیم ہیں اور ہماری مردوں کی انڈر 19 ٹیم 24 سال میں پہلی بار ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچی ہے۔ میں اپنے تمام کھلاڑیوں اور عملے کے کامیاب مستقبل کی خواہش کرتا ہوں۔ میں اب اگلا چیلنج لینے سے پہلے اپنے خاندان کے ساتھ کچھ وقت گزارنے کا خواہش مند ہوں۔سمجھا جاتا ہے کہ حال ہی میں ختم ہونے والی ایشز سیریز میں انگلینڈ کی مایوس کن کارکردگی کے تناظر میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ انگلینڈ کو آسٹریلیا کے ہاتھوں ایشز سیریز میں صفر۔چار سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

 

Related Articles