”میں نے آئی پی ایل میں جگہ پانے کے بعد پہلی مرتبہ آئی فون پلس خریداتھا“:محمد سراج

حیدرآباد،فروری۔ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سراج نے انکشاف کیا ہے کہ آئی پی ایل میں جگہ پانے کے بعد انہوں نے سب سے پہلا کام آئی فون سیون پلس خریداتھا۔بعد ازاں انہوں نے سکنڈ ہینڈکار کرولا کی خریداری کی کیونکہ آئی پی ایل کھلاڑیوں کیلئے کار کافی اہم ہے۔ وہ پلاٹینا گاڑی کب تک ڈھکیلیں گے؟ حیدرآبادی فاسٹ بولر نے کہا کہ کار تو انہوں نے خریدی تاہم اس کو چلانا وہ نہیں جانتے تھے۔اس کے بعد ماموں کے بیٹے کی خدمات انہوں نے کار چلانے کے لئے لی تھی۔انہوں نے کار کی خریداری کے بعد ایک تقریب کا حوالہ دیا اور کہا کہ کورولا کار میں اے سی بھی نہیں تھی۔ہمیں کار کے شیشوں کو کھلارکھنا پڑتا تھا۔راستہ سے گذرنے کے دوران لوگ ان کا نام پکار کر ہاتھ ہلاکر اشارہ کررہے تھے۔انہوں نے ہنستے ہوئے کہاکہ ایسی صورت میں کار کا آئینہ بھی نہیں چڑھایاجاسکتا تھا کیونکہ گرمی ہورہی تھی۔پھر آئندہ سال انہوں نے مرسیڈیز کار کی خریداری کی۔سراج فی الحال آئی پی ایل میں بنگالورو رائل چیلنجرز ٹیم میں شامل ہیں۔اس ٹیم کے بعض ارکان نے اپنے تجربات بیان کئے۔وراٹ کوہلی، اے بی ڈیویلریس کے ساتھ ساتھ سراج نے بھی اپنے تجربات بیان کئے۔سراج نے اس ویڈیو میں اپنے پہلے آئی پی ایل کے انتخاب کے بعد کے تجربات بیان کئے۔سراج پہلے سن رائزرس حیدرآباد کی طرف سے کھیلاکرتے تھے۔

Related Articles