سکھ اصطلاحات کو مسخ کرنے پر کانگریس کو عوامی طوپرمعافی مانگے : دھامی

امرتسر، فروری۔شرومنی گوردوارہ پربندھک کمیٹی (ایس جی پی سی) کے صدر ایڈوکیٹ ہرجیندر سنگھ دھامی نے کانگریس کے ذریعہ سکھوں کی دعا کو اپنے ذاتی اور سیاسی مفاد کے لیے توڑ مروڑ کر پیش کرنے اور اسے پنجاب ذاتی فائدے کے لیے استعمال کرنے پر سخت اعتراض کیا۔کانگریس کے اس عمل کو سکھوں کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ قرار دیتے ہوئے ایس جی پی سی کے صدر ایڈوکیٹ دھامی نے بدھ کو کہاکہ سکھوں کی دعا کے یہ الفاظ ہر سکھ کے دل میں نقش ہیں جب کہ کانگریس نے اسے بدل کر سکھوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب انتخابات کے پیش نظر کانگریس پارٹی نے یہ قابل مذمت حرکت کی ہے جس کی وجہ سے سنگت میں سخت ناراضگی پائی جاتی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ کانگریس نے مبینہ طورپر کئی مقامات پر اپنے ہورڈنگ بورڈز پر سکھ اصطلاحات کو توڑ مروڑ کر قابل اعتراض مواد پیش کیا ہے اور اسے آج اپنے پنجاب کانگریس ٹویٹر ہینڈل پر بھی پوسٹ کیا ہے۔ایڈوکیٹ دھامی نے کہا کہ ایس جی پی سی نے پنجاب کے چیف الیکٹورل آفیسر کو شکایت بھیجی ہے جس میں ان سے کانگریس کے اس اقدام کا سخت نوٹس لینے اور اسے فوری طور پر واپس لینے کی اپیل کی گئی ہے۔ ایڈوکیٹ دھامی نے کہا کہ ریٹرننگ آفیسر سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ وہ قابل اعتراض مواد پر مشتمل تمام ہورڈنگ بورڈز کو ہٹانے کے لیے کارروائی کرے اور کانگریس پارٹی کو عوامی طورپر معافی مانگنے کی ہدایت دے۔ایس جی پی سی کے صدر نے کہا کہ کسی کو بھی یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ اپنے سیاسی اور ذاتی مفادات کے لیے سکھوں کے جذبات سے منسلک الفاظ کا استعمال کرے۔

Related Articles