ممتا بنرجی نے ایک بار پھر گورنر کی سخت تنقید کی

کلکتہ ۔فروری ۔ ترنمول کانگریس کے تنظیمی میٹنگ میں ممتا بنرجی نے ایک بار پھر بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر کانام لئے بغیر کہا کہ ہماری حکومت کو کنٹرول کرنے کےلئے دہلی سے گھوڑے بھیجےگئے ہیں۔مرکزی حکومت نے دہلی سے گھوڑوں کا ریوڑ بھیجا ہے۔بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مغربی بنگال کے گورنر کا نام لیے بغیر ان کا مذاق اڑایا۔ راج بھون اور ریاستی حکومت کے درمیان تنازع میں ایک نئی جہت کا اضافہ ہوگیا ہے۔جب سے جگدیپ دھنکر بنگال کے گورنر بنے ہیں، ریاستی حکومت کے ساتھ بیان بازی معمول بن گئی ہے۔ دو دن پہلے ہی ممتا بنرجی نے گورنر کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بلاک کر دیا۔ ممتا نے عوامی سطح پر گورنر کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلسل ٹوئیٹ کرکے حکومت اور افسران کو پریشان کررہے ہیں ۔ا س لئے میںا نہیں بلاک کرنے پر مجبور ہوں ۔ترنمول کانگریس قومی سطح پر گورنر دھنکر کو ہٹانے کا مطالبہ کر رہی تھی۔ پارٹی کے دو ممبران پارلیمنٹ سدیپ بندیوپادھیائے اور سوگت رائے نے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی سے گورنر کو ہٹانے کا مطالبہ کرچکے ہیں ۔بدھ کو ترنمول کانگریس کے تنظیمی اجلاس میںخطاب کرتے ہوئے ممتا نے کہاکہ مرکزنے ریاست پر حکومت کرنے کے لیے دہلی سے گھوڑوں کا ریوڑ بھیجا ہے۔ اس کی نہ کوئی صبح ہے، نہ شام، وہ مجھے کوس رہا ہے۔ وہ مجھے دوبارہ ٹویٹ بھی کر رہا ہے۔ اسی لیے میں نے اسے بلاک کر دیاہے۔26 جنوری کو کلکتہ میں منعقد پریڈ کے دوران ممتا بنرجی نے گورنر کے سلام کا جواب دینے کے بعدمنہ موڑ لیا اور ان سے بات نہیں کی۔ممتا نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے کہاکہ ’’میں نے 26 جنوری کو پریڈ میں گھوڑوں کا ریوڑ دیکھا۔ ہم نے پولیس تعینات کر دی ہے۔ دو دن پہلے لوک سبھا میں ترنمول لیڈر سدیپ بندو پادھیائےنے صدر جمہوریہ سے بنگال کے گورنر کو ہٹانے کی درخواست کی تھی۔ ممتا نے کئی بار مرکز کو خط لکھ کر گورنر کو ہٹانے کا مطالبہ کرچکی ہیں۔ حال ہی میںگورنر نے ماں کچن کے حساب و کتا ب پر انگلی اٹھائی تھی۔ممتا بنرجی نے کہا کہ انہیں اس کی بھی تکلیف ہے پانچ روپے میں غریب کو کھانا کیسے مل رہا ہے۔صبح وزیر کو فون کرنا، دوپہر کو ایم ایل اے کو فون کرنا۔ کبھی تنقید۔ کبھی ای ڈی تو کبھی سی بی آئی بھیجنے کی وکالت کررہے وہ بیٹھ کر بنگال میں دور بین سے تشدد کے واقعات دیکھ رہے ہیں ۔جو اپنےبدولت کونسلرنہیں بن سکتے ہیں وہ میری تنقید کررہے ہیں۔ممتا بنرجی کے ذریعہ ٹوئیٹر پر بلاک کئے جانے کے بعد گورنر نے ٹویٹ کیا کہ وہ ذاتی طورپر ممتا کا”احترام” کرتے ہیں۔ اس کے بعد بھی ممتا اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔

Related Articles