کاجول دیوگن کورونا کا شکار
ممبئی،جنوری۔ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کاجول دیوگن کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔کاجول دیوگن نے فوٹو اینڈ ویڈیو ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرنے کے بجائے اپنی بیٹی نیسا دیوگن کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا ہے کہ اداکارہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔اْنہوں نے پوسٹ میں اپنی تصویر شیئر نہ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے لکھا کہ اْنکا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور وہ نہیں چاہتی تھیں کہ کوئی بیماری کی وجہ سے اْنکی لال ہوئی ناک دیکھے، اسی لیے اْنہوں نے اپنی بیٹی کی پیاری سی مسکراہٹ مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ’اْنہیں بیٹی نیسا دیوگن کی بہت یاد آرہی ہے‘۔ اداکارہ کی اس پوسٹ پر مداحوں اور انڈسٹری کے ساتھی اداکاروں کی جانب سے اْن کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔