رتیک روشن نے فلم کی ریلیز کا دن گرل فرینڈ صبا آزاد کے ساتھ گزارا
ممبئی،اکتوبر۔رتیک روشن کی فلم وکرم ویدھا بڑے انتظار کے بعد آج ریلیز ہوئی، اس موقع پر انہیں اپنی گرل فرینڈ صبا آزاد کے ساتھ دیکھا گیا۔دونوں کو جوہو میں دیکھا گیا جہاں وہ فلم کی ریلیز کے موقع پر بہت خوش نظر آئے۔رتیک اور صبا کچھ وقت پہلے تک ڈیٹنگ کر رہے تھے یہاں تک کہ انہوں نے کرن جوہر کی سالگرہ پارٹی میں اپنے تعلق کا اعلان کیا تھا۔وکرم ویدھا کی کاسٹ میں سیف علی خان، رادھیکا آپتے، روہیت اور یوگیتا بہانی شامل ہیں۔ فلم بھارت بھر میں آج ریلیز کردی گئی ہے۔