کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے دربار صاحب میں دی حاضری
امرتسر، جنوری .کانگریس لیڈر راہل گاندھی آج دوپہر امرتسر پہنچنے کے بعد سیدھے دربار صاحب میں متھا ٹیکنے گئے اور اس کے بعد وہ جلیانوالہ باغ کے لئے روانہ ہوگئے۔ مسٹر گاندھی کی فلائٹ دہلی سےگھنے کہرے کی وجہ سے تاخیر سے پہنچی اور ان کا استقبال وزیر اعلی چرنجیت چنی، کانگریس کے ریاستی صدر نوجوت سدھو، دونوں نائب وزیر اعلیٰ اونی سونی اور سکھجیندر رندھاوا، رکن پارلیمنٹ اوجلا اور پارٹی کے بیشتر امیدواروں نے کیا۔ ہوائی اڈے سے وہ دربار صاحب پہنچے اور وہاں سے وہ جلیانوالہ باغ، درگیانہ مندر اور بالمیکی مندر جائیں گے۔اس کے بعد ان کا جالندھر میں پروگرام ہے لیکن دیر سے پہنچنے اور یہاں پروگراموں میں لگنے والے وقت کی وجہ سے وہ جالندھر میں پنجاب فتح ریلی سے خطاب کریں گے۔ ورچوئل ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وہ ریاست کے کانگریس کارکنوں سے بات کریں گے اور انتخابات کی صورتحال کا بھی جائزہ لیں گے۔ مسٹر گاندھی فتح ریلی سے خطاب کرکے پنجاب میں انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔پارٹی کے سینئر لیڈروں کے مطابق ان کی آمد سے کانگریس میں باہمی اختلافات کو دور کرنے، پارٹی کی مضبوطی اور تشہیر کو تقویت ملے گی۔ طویل عرصے سے داخلی نا اختلافات کا سامنا کررہی کانگریس کو حمایت ملنے سے یکجہتی آئے گی۔