اکھلیش کے لئے پاکستان دوشمن نہیں،جناح دوست ہیں:یوگی
لکھنؤ:جنوری۔ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے پاکستان اور اس کے فاونڈر محمد علی جناح کے بارے میں سماج وادی پارٹی(ایس پی)کے صدرا کھلیش یادو کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے ایس پی سربراہ کی معلومات پر سوالات کھڑے کئے ہیں۔یوگی نے اکھلیش کے ذریعہ پاکستان کو ہندوستان کا حقیقی دشمن نہ ہونے کے بارے میں دئیے گئے بیان پر طنز کستے ہوئے منگل کو سوشل میڈیا پر اپنے تبصرے میں کہا’جنہیں پاکستان دشمن نہیں لگتا، جناح دوست لگتے ہیں۔ ان کی تعلیم اور نظریہ پر کیا ہی کہا جائے۔ اتنا ہی نہیں یوگی نے اکھلیش کو’طمنچہ وادی‘بھی قرار دیا۔یوگی نے کہا’وہ خود کو سما ج وادی کہتے ہیں لیکن سچ یہی ہے کہ ان کے رگ۔ رگ میں’طمنچہ واد‘دوڑ رہا ہے۔قابل ذکر ہے کہ’اکھلیش نے ایک انٹرویو میں پیر کو کہا تھا کہ ہندوستان کا اصلی دشمن پاکستان نہیں چین ہے۔بی جے پی صرف ووٹوں کی سیاست کی وجہ س پاکستان کو دشمن مانتی ہے‘۔اس سے پہلے بھی اکھلیش نے ہندوستان کے تحریک آزادی میں جناح کے کردار کا موازنہ مہاتما گاندھی، سردار پٹیل اور پنڈٹ نہرو کے کردار سے کیا تھا۔