یوگی۔کیشو نے روانہ کئے’انتخابی رتھ‘

لکھنؤ:جنوری۔عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر الیکشن کمیشن کی پابندیوں کے درمیان اترپردیش میں بی جے پی نے ہفتہ کو اسمبلی انتخابات میں انتخابی تشہر مہم کے لئے ’پرچار تھوں‘ کو روانہ کیا جس میں سوار پانچ ۔پانچ نمائندے حکومت کی حصولیابیوں کو شمار کرائیں گے۔بارش کی بوندہ باندی کے درمیان پارٹی کے ریاستی دفتر میں انتخابی تشہیر رتھوں کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے روانہ کیا۔ اس موقع پر موجود پارٹی کے ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ، نائب وزیر اعلی کیشوپرساد موریہ اور مرکزی وزیر ر ریاستی الیکشن کے سہ انچارج انوراگ ٹھاکر نے بھی رتھوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔پرچار تھوں میں لگی بڑی۔ ایل ای ڈی اسکرین کے ذریعہ سے حکومت کی حصولیابیوں و شمار کرایا گیا ہےجبکہ گیتوں کے ذریعہ سے بی جے پی کو ووٹ دینے کی اپیل کی گئی ہے۔ ہر انتخابی رتھ میں بی جے پی کے پانچ انتخابی نمائندے ہیں جو گھر گھر جاری لوگوں سے رابطہ کریں گے۔اس موقع پر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ، ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ نے سماج وادی پارٹی(ایس پی)سربراہ اکھلیش یادو پر جم کر نشانہ سادھا اور ایس پی پر مجرمین کی حوصلہ افزائی کا الزام لگایا وہیں بی جے پی کو مہذب سماج کا حقیقی خیرخواہ بتاتے ہوئے پھر سے نجات دلانے کی اپیل کی۔

 

Related Articles