ملک میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی

نئی دہلی، جنوری۔ ملک میں پچھلے 24 گھنٹے کے دوران نئے کیسوں کے مقابلے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد کم ہونے سے فعال معاملوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے ۔ اس وقت ملک میں ایکٹو کیسز کی تعداد 20.18 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔دریں اثنا، جمعرات کے روزملک میں 70 لاکھ 49 ہزار 779 کووڈ سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی ہیں اور اب تک ایک ارب 60 کروڑ 43 لاکھ 70 ہزار 484 افراد کو کووڈ ویکسین دی جا چکی ہیں۔جمعہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں انفیکشن کے 3,47,254 معاملے درج کئے گئے اور وائرس سے متاثر ہونے والوں کی یومیہ شرح 17.94 فیصد رہی۔ ملک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد تین کروڑ 85 لاکھ 66 ہزار 27 ہوگئی۔ ایکٹو کیسز میں 94774 کے اضافے کے ساتھ ان کی تعداد 20 لاکھ 18 ہزار 825 ہو گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 703 مریضوں کی موت کے بعد اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد 4 لاکھ 88 ہزار 596 ہو گئی ہے۔ اسی مدت میں دو لاکھ 51 ہزار 777 مریض صحت یاب ہونے سے کورونا سے نجات حاصل کرنے والوں کی تعداد تین کروڑ 58 لاکھ 58 ہزار 806 ہو گئی ہے۔ملک میں صحت یاب ہونے کی شرح 93.50 فیصد پر آگئی ہے، جب کہ اس وقت اموات کی شرح 1.27 فیصد ہے۔ اسی وقت، فعال کیسز کی شرح 5.23 فیصد ہے۔دوسری طرف کووڈ کے اومیکرون ویرینٹ سے اب تک 9692 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔مہاراشٹر ایکٹو کیسز کے معاملے میں ملک میں پہلے نمبر پر ہے، حالانکہ پچھلے 24 گھنٹوں میں فعال معاملات میں 6130 کی کمی آئی ہے اور ان کی تعداد اب بھی 2,62,354 ہے۔ اس دوران 52025 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا پر قابو پانے والوں کی تعداد 6967432 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مزید 37 مریضوں کی موت ہو گئی اور اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1,41,971 ہو گئی ہے۔کرناٹک میں ان کی تعداد 2,93,261 ہے جو فعال معاملات میں دوسرے نمبر پر ہے۔ یہاں 25582 ایکٹیو کیسز بڑھے ہیں۔ ریاست میں 22,143 مزید مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی اس وبا کو شکست دینے والوں کی کل تعداد 30,45,177 ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مزید 29 مریضوں کی موت ہو گئی ہے اور اب تک مرنے والوں کی تعداد 38,515 ہو گئی ہے۔کیرالہ کورونا کے ایکٹیو معاملوں میں تیسرے نمبر پر ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 30640 کورونا کے ایکٹیو معاملوں میں اضافے کی وجہ سے ان کی کل تعداد بڑھ کر 1,99,749 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس وبا سے مزید 341 لوگوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 51,501 ہو گئی ہے، ریاست میں اب تک 52,59,594 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔تمل ناڈو کل ایکٹو معاملوں کے لحاظ سے ملک میں چوتھے نمبر پر ہے۔ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 8,544 ایکٹیو معاملوں کے اضافے کے ساتھ ان کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 1,79,205 ہو گئی ہے اور اس عرصے کے دوران مزید 39 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 37,112 ہو گئی ہے۔ ریاست میں 19978 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے ساتھ ہی کورونا سے صحتیاب ہونے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 28,26,479 ہو گئی ہے۔مغربی بنگال کل ایکٹیو معاملوں میں پانچویں نمبر پر ہے۔ ریاست میں 6893 ایکٹیو معاملوں کی کمی کے بعد کل تعداد 1,44,809 پر آ گئی ہے اور مزید 37 مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 20,230 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 17,74,881 مریض انفیکشن سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔اتر پردیش میں کورونا کے 909 ایکٹیو معاملے کم ہونے سے ان کی تعداد ایک لاکھ سے نیچے 97,329 پر آ گئی ہے اور انفیکشن سے چھٹکارا پانے والوں کی کل تعداد 17,80,128 ہو گئی ہے، جب کہ مرنے والوں کی تعداد 23000 ہو گئی ہے۔ قومی راجدھانی دہلی میں گزشتہ دنوں سے ایکٹیو معاملوں میں مسلسل کمی آئی ہے۔ دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 6552 ایکٹو معاملوں میں کمی کے بعد ان کی مجموعی تعداد 68730 تک رہ گئی ہے جب کہ 18815 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 16,66,039 ہوگئی ہے۔ دہلی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 43 لوگوں کی موت کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 25503 ہو گئی ہے۔آندھرا پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8936 معاملوں کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 53,871 ہوگئی ہے۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کو شکست دینے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 20,71,658 ہو گئی ہے۔ اس دوران مزید پانچ مریضوں کی موت کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے 14527 ہوگئی۔تلنگانہ میں ایکٹو معاملوں کی تعداد 2380 سے بڑھ کر 26633 ہو گئی ہے جبکہ اس دوران مزید دو مریضوں کی موت سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4067 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی 6,91,703 لوگوں کو اس وبا سے نجات ملی ہے۔شمال مشرقی ریاست میزورم میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایکٹیو معاملے بڑھ کر 9347 ہو گئے ہیں اور کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 1,47,330 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 576 پر برقرار ہے۔راجستھان میں کورونا کے 3538 ایکٹیو معاملوں کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 78,099 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9,96,940 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 9044 ہو گئی ہے۔اڈیشہ میں کورونا کے 1890 ایکٹیو معاملوں کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 79,928 ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 10,89,033 ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 8501 ہو گئی ہے۔چھتیس گڑھ میں کورونا کے 285 ایکٹیو معاملے کم ہونے کی وجہ سے ان کی کل تعداد 31736 پر آ گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 10,35,745 ہو گئی ہے اور اس دوران کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 13,697 ہو گئی ہے۔پنجاب میں کورونا کے ایکٹو معاملے 47 ہزار 400 ہو گئے ہیں اور انفیکشن سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 6 لاکھ 28 ہزار 244 ہو گئی ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 16 ہزار 882 ہو گئی ہے۔گجرات میں ایکٹو معاملے بڑھ کر 1,04,888 ہو گئے ہیں اور اب تک 8,86,476 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 10,199 ہو گئی ہے۔ بہار میں 3,808 فعال معاملوں کی کمی کے ساتھ ان کی کل تعداد 26,674 پر آ گئی ہے۔ ریاست میں اب تک 7,63,906 لوگ کورونا سے صحتیاب ہوئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 12,162 ہو گئی ہے۔پہاڑی ریاست اتراکھنڈ میں کورونا کے 1,293 ایکٹیو معاملوں کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد 24,255 ہو گئی ہے اور اب تک ریاست میں 3,55,236 لوگ اس مہلک وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں اور 7,460 لوگ اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔ پہاڑی ریاست کے تمام اسکول 22 جنوری تک بند کردیئے گئے ہیں اور آن لائن کلاس چل رہی ہیں۔

Related Articles