پورے ملک میں کورونا کے ریکارڈ آٹھ لاکھ سے زیادہ نمونوں کی جانچ کی گئی

نئی دہلی، (یواین آئی) کورونا وائرس کووڈ۔19 کے انفیکشن کاپتہ لگانے کے لئے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پورے ملک میں 8,30,391 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کی جانب سے جمعرات کو جاری اعدادوشمار کے مطابق بارہ اگست کو پورے ملک میں 8,30,391 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے اور اس کے ساتھ اب تک جانچ کئے گئے نمونوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 2,68,45,688 ہوگئی ہے۔ اس دوران ملک میں کورونا لیبوں کی تعداد بڑھ کر 1,433 ہوگئی ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا انفیکشن کے اب تک کے سب سے زیادہ ریکارڈ 66,999 نئے معاملے سامنے آنے سے اب تک انفیکشن کے شکار ہوئے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 23,96,637 ہوگئی ہے حالانکہ 12 اگست کو 56,383 انفیکشن سے صحتیاب ہونے اور 942 مریضوں کی اموات سے انفیکشن کے سرگرم معاملوں میں 9,674 کی تیزی آئی ہے۔ پورے ملک میں اس وقت انفیکشن کے 6,53,622 معاملے سرگرم ہیں۔

 

Related Articles