بی جے پی سے زیادہ خطرناک ہے ایس پی، کانگریس کا ساتھ دیں مسلمان:توقیر رضا
لکھنؤ:جنوری۔اتحاد ملت کونسل کے سربراہ مولانا توقیر رضا نے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کو مسلمانوں کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) سے زیادہ نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحیح معنوں میں سیکولرزم کا کردار ادا کررہی کانگریس کے ہاتھوں کو اسمبلی انتخابات میں مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔کانگریس کے ریاستی دفتر پر منعقد پریس کانفرنس میں کانگریس کی رکنیت اختیار کرنےکے بعد مولانا نے کہا کہ اکھلیش یادو مسلمانوں کےلئے بی جے پی سے بھی زیادہ خطرناک ہیں۔ ان کے ہاتھ غیر ذمہ داری ہیں جن پر صوبے کی باغ ڈور سونپنا مناسب نہیں ہوگا۔ ریاست کو ’یادو واد ‘اور ’جاٹو واد‘ کے بجائے’مانوواد‘ کی زیادہ ضرورت ہے۔توقیر رضا نے کہا’اکھلیش یادو جس غرور میں مبتلا ہیں اور مسلم لیڈرشپ کو کنارے لگا کر بی جے پی سے ہاتھ ملا کر ایس پی کاجھنڈا بلند کرنے چلے ہیں۔ان کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ اس سے پہلے بھی انہیں کے اقتدار میں مسلم سماج نے خود کو سب سے زیادہ ٹھگا ہوا محسوس کررہے ہیں اور یہ ہمارے ہی دم پر اقتدار میں رہے لیکن اب عوام ان کو پہچان چکے ہیں۔انہوں نے کہا’کچھ لوگوں کی غلط فہمی سے ہم لوگ کانگریس سے دور ہوئے تھے ہم نے راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا کو سچا سیکولرسٹ پایا ہے۔ کانگریس کے ہاتھوں کو مضبوط کرنے کا کام کرنا ہے۔ ملک و ریاست کی بھلائی کے لئے کانگریس کا اقتدار میں واپس آنا ضروری ہے۔بی جےپی حکومت کی منحوسیت سے بچانے کے لئے کانگریس کو واپس اقتدار میں لانا ہوگا۔پریس کانفرنس میں موجودی ریاستی صدر اجئے کمار للو نے کہا کہ یوگی اور اکھلیش نورا کشتی کھیل رہے ہیں۔غریب،نوجوان، خاتون اور کسان کی بات نہیں ہورہی ہے۔ یوں کہا جائے کہ ریاست میں ایوینٹ منجمنٹ کی پالیٹکس ہورہی جو عوام کے مسائل اور اس کے سیدھے سوالوں سے بچتے ہیں۔ گذشتہ ایک دہائی میں یہاں ایس پی اور بی جے پی نے اقتدار کیا ہے۔ اس لئے دونوں کو اپنا رپورٹ کارڈ پیش کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں نظم ونسق، خاتون سیکورٹی اور بدعنوانی و بے روزگار سمیت تمام اہم مسائل پر سیاست ہوگی ذات اور مذہب کی نہیں۔