انوشکا نے وراٹ کوہلی کے لئے اموشنل نوٹ لکھا

نئی دہلی، جنوری ۔ وراٹ کوہلی کی ہندستانی ٹیم کی ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے کے کچھ گھنٹوں بعد ان کی اہلیہ انوشکا شرما نے ایک جذبات نوٹ لکھا۔ انسٹاگرام پر اتوار کو لکھے ایک طویل پوسٹ میں بالی ووڈ اداکار ہ نے 2014میں اس دن کو یاد کیا جب کوہلی کو ایم ایس دھونی کی جگہ کپتانی دی گئی تھی۔ انوشکا نے مزید کہا کہ ہماری بیٹی ان سات برسوں کا سبق والد میں دیکھے گی۔ انوشکا نے کہاکہ مجھے 2014کا وہ دن یا د ہے جب آپ مجھ سے کہا تھا کہ آپ کو کپتان بنایا گیا ہے کیونکہ ایم ایس نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ مجھے یاد ہے کہ ایم ایس، آپ اور میں اس دن چیٹ کررہے تھے اور وہ مذاق کررہے تھے کہ آپ کی داڑھی کتنی جلد گرے ہونے لگے گی۔ ہم تمام اس پر ہنس رہے تھے۔ اس دن سے میں نے آپ کی داڑھی کے گرے ہونے کے علاوہ اور بھی بہت کچھ دیکھا۔ انوشکا نے کہاکہ میں نے آپ میں اور آپ کے آس پاس ڈیولپمنٹ دیکھا ہے اور ہاں مجھے ہندستانی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے طورپر آپ کی ترقی اورآپ کی قیادت میں ٹیم کو ملی کامیابیوجں پر بہت فخر ہے لیکن مجھے آپ کے اپنے اندر جو ترقی ہوئی ہے اس پر فخر ہے۔ 2014میں ہم نوجوان اور بھولے تھے۔ یہ سوچ کر کہ صرف اچھے ارادے، مثبت کوشش او رمقصد آپ کو زندگی میں آگے لے جاسکتے ہیں۔ ہم نے متعدد چیلنجوں کا سامنا کیا لیکن یہ زندگی ہے؟ یہ ان جگہوں پر آپ کا امتحان لیتا ہے جہاں آپ اس کی سب سے کم امید کرتے ہیں اور جہاں آپ کو اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ میرے پیارے، مجھے فخر ہے کہ آپ نے اپنے نیک ارادوں کے راستے میں کچھ نہیں آنے دیا۔ آپ نے قیادت میں مثال پیش کی اور آپ نے ہر جیت کا جشن منایا اور شکست کے بعد آپ کی آنکھوں میں آنسو دیکھے۔ میں نے آپ کو یہ سوچتے ہوئے دیکھا کہ آپ اور بہتر کرسکتے ہیں۔ آپ ایسے ہی ہیں۔ آپ غیرروایتی اور سیدھے سادے ہیں۔ انوشکا نے مزید لکھا کہ بہانہ آپ کا دشمن ہے اور یہی آپ کو میری نظر میں اور آپ کے مداحوں کی نظر میں عظیم بنایا ہے۔ کیونکہ اس کے پیچھے آپ کے نیک ارادے تھے۔ حقیقت میں ہر کوئی اسے سمجھ نہیں سکتا ہے۔ جیسا میں نے کہا ہے، حقیقت وہ خوش نصیب ہیں جنہوں نے آپ کو دیکھا اور آپ کو جاننے کی کوشش کی۔ اداکارہ نے کہاکہ آپ پرفیکٹ نہیں ہیں اور آپ میں خامیاں ہیں لین پھر بھی آپ نے اسے چھپانے کی کوشش نہیں کی۔ آپ نے جو کیا وہ ہمیشہ صحیح کام کرنے کے لئے کھڑا ہونا تھا۔ ہمیشہ مشکل کام۔ آپ نے کبھی لالچ نہیں کیا۔ میں اس بات کو جانتی ہوں کیونکہ جب کوئی کسی چیز کو مضبوطی سے پکڑتا ہے تو وہ خود کو محدود کرلیتے ہیں۔ آپ نے اچھا کیا۔ خیال رہے کہ کوہلی نے سنیچر کو فور ی اثرات سے ہندستانی ٹیم کی کپتان چھوڑنے کے اپنے فیصلے سے کرکٹ دنیاکو چونکا دیا۔ 33سالہ کھلاڑی نے دسمبر 2014میں آسٹریلیا کے خلاف پہلی بار ٹیسٹ کپتان کے طورپر ذمہ داری سنبھالی تھی۔ کوہلی نے کپتان کے طورپر پہلی اننگز میں 115رن بنائے تھے۔ وہ ٹیسٹ کپتان کی شروعات میں سنچری بنانے والے چوتھے ہندستانی بن گئے۔ کپتان کے طورپر ان کا آخری میچ کیپ ٹاون میں جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرا اور سیریز کا فیصلہ کن ٹیسٹ تھا جسے ہندستان نے 14جنوری کو سات وکٹ سے گنوا دیا تھا۔ ستمبر 2021میں کوہلی نے اعلان کیا تھا کہ وہ ٹی۔20 عالمی کپ 2021کے بعد ٹی۔20کی قیادت چھوڑ دیں گے۔ ایونٹ کے بعد بی سی سی آئی نے کوہلی کو ایک روزہ میچوں کی کپتانی سے ہٹا دیا اور روہت شرما کو نیا کپتان بنا دیا تھا۔ بی سی سی آئی کے صدر سورو گانگولی نے دلیل دی تھی کہ کوہلی کے ٹی۔20 کی کپتانی چھوڑنے کے فیصلے کی وجہ سے بورڈ نے انہیں یک روزہ میچوں کی کپتانی سے ہٹا دیا۔ کوہلی نے کہاکہ باقاعدہ اعلان ہونے سے 90منٹ پہلے ہی بتایا گیا تھا کہ انہیں ہندستان کے ایک روزہ کپتان کے عہدہ سے برخاست کردیا گیا ہے۔ چیف سلیکٹر چیتن شرما نے کوہلی کے دعووں کی تردید کی جس نے تنازعہ پیدا ہوگیا۔

Related Articles