موہن بھاگوت کی ایشورانندا مہاراج سے ملاقات

نرسنگھ پور، جنوری۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت نے آج مدھیہ پردیش کے نرسنگھ پور ضلع میں دریائے نرمدا کے کنارے واقع برمان کھرد میں مہامنڈلیشور ایشورانند مہاراج اتم سوامی سے ملاقات کی۔مسٹر بھاگوت نے شاردا مندر کے احاطے میں اتم سوامی سے ملاقات کی اور تقریباً آدھے گھنٹے تک تنہائی میں بات چیت کی۔ مسٹر بھاگوت نے مندر میں پوجا اور درشن بھی کیا۔اس موقع پر مسٹربھاگوت نے اپنے مختصر بیان میں کہا کہ ہندوستان کی سرزمین ایک مقدس سرزمین ہے۔ تمام ملک کے شہری بن کررہیں اور جہاں کہیں بھی ہوں محبت اور عقیدت کے ساتھ رہیں۔اس سے پہلے مسٹربھاگوت صبح ناگپور-جبل پور ٹرین سے کریلی ریلوے اسٹیشن پہنچے اور پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق سنگھ افسر کے یہاں کچھ دیر قیام کے بعد برمان کھرد پہنچے۔ یہاں سب سے پہلے انہوں نے اتم سوامی مہاراج سے ملاقات کرتے ہوئے پوجا کی۔ اس کے بعد وہ اتم سوامی کے ساتھ باہر نکلےاور پرکرما کرنے والے دوسرے پتھکوں سے بھی ملاقات کی۔ مسٹربھاگوت اس کے بعد جبل پور روانہ ہوگئے۔

Related Articles