وراٹ کوہلی نے ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی بھی چھوڑی
نئی دہلی، جنوری ۔ ہندوستانی ٹیسٹ کپتان وراٹ کوہلی نے جنوبی افریقہ میں پہلی بار ٹیسٹ سیریز جیتنے میں ناکام رہنے کے اگلے روز ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے کا بھی اعلان کردیا۔وراٹ نے فوری اثر سے کپتانی سے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔وہ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کی کپتانی پہلے ہی چھوڑ چکے ہیں۔ وراٹ نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہر چیز کو کسی نہ کسی وقت رکنا پڑتا ہے اور یہ میرے لیے ہندوستان کی ٹیسٹ کپتانی چھوڑنے کا صحیح وقت ہے‘‘۔