روس کے نائب وزیر اعظم کورونا سے متاثر

ماسکو،  روس کے نائب وزیر اعظم یوری بوریسوف عالمی وبا کورونا وائرس کی جانچ میں متاثر پائے گئے ہیں اور وہ دوبارہ اپنی جانچ کرائیں گے ۔ مسٹریوری بوریسوف کے دفتر نے بدھ کے روز ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی ۔ بیان میں کہا گیا ’’ مسٹر یوری بوریسوف نے کورونا وائرس کی جانچ کروائی تھی جس میں وہ متاثر پائے گئے ہیں اور آئندہ بھی ان کی دوبارہ جانچ کی جائے گی۔اس کے علاوہ بیان میں کہا گیا ہے ’’ ان کے کام کاج کا فیصلہ کورونا کی دوبارہ جانچ کے بعد آنے والی رپورٹ کی بنیاد پر کیا جائے گا اور اگر وہ دوبارہ متاثر پائے گئے تو وہ گھر سے ہی کام کریں گے‘‘ ۔ مسٹریوری بوریسوف متاثر پائے جانے کے بعد خود آئیسولیشن میں رہیں گے ، جو ملازمین اور ان کے ساتھیوں کو کورونا سے بچانے کے لئے ضروری ہے۔

 

Advertisement

Related Articles