بہارمیں اسمبلی: تاریخ کا اعلان ستمبر کے آخری ہفتے میں متوقع
پٹنہ : بہار میں اسمبلی انتخابات وقت متعینہ پر ہونا تقریباً طے ہے ۔ پہلے یہ کہا جارہا تھا کہ کورونا کی وجہ سے انتخابات ملتوی ہوسکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق تاریخوں کا اعلان ستمبر کے تیسرے ہفتے میں کیا جاسکتا ہے۔ وزیر اعلی نتیش کمار نے جمعرات کے روز ایک پروگرام میں ستمبر میں تاریخوں کے اعلان کا ذکر بھی کیا۔ موجودہ اسمبلی کی مدت کار 29 ستمبر کو ختم ہوگی۔
ریاست میں 243 نشستوں پر ووٹنگ تین مراحل میں ہوسکتی ہے۔ الیکشن کمیشن کورونا سے متاثرہ افراد کے لئے بھی الگ بوتھ قائم کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ الیکشن کمیشن پیر کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بہار کے تمام ڈی ایم کے ساتھ میٹنگ کرے گا۔ اس دوران انتخابات کے لئے جاری کیے جانے والے رہنما خطوط پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔