وزیر اعظم نریندر مودی بھٹنڈہ پہنچے

پنجاب کو 42750 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹ کا تحفہ دیں گے

چنڈی گڑھ، جنوری۔ وزیر اعظم نریندر مودی پنجاب کے اپنے ایک روزہ دورے پر بٹھنڈہ پہنچ گئے ہیں اور وہاں سے سڑک کے ذریعہ فیروز پور روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔مسٹر مودی فضائیہ کے ایک خصوصی طیارے کے ذریعہ بٹھنڈہ ہوائی اڈے پر پہنچے جہاں پنجاب کے گورنر بنواری لال پروہت اور ریاستی وزیر خزانہ من پریت سنگھ بادل نے ان کا استقبال کیا۔ انہیں یہاں سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے فیروز پور روانہ ہونا تھا لیکن بارش کی وجہ سے انہوں نے سڑک کے ذریعے فیروز پور میں حسینی والا میں پاکستان کے ساتھ منسلک بین الاقوامی سرحد پر شہید بھگت سنگھ، سکھ دیو اور راج گرو کو خراج عقیدت پیش کیا۔اسی دوران کسان مزدور سنگھرش سمیتی کے کارکنوں نے ریاست کے ترن تارن، فرید کوٹ، ہریک پٹن سمیت کئی مقامات پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کارکنوں کو ریلی کی طرف مارچ کرنے سے روک دیا۔ وہاں کسان تنظیموں کے بی جے پی کارکنوں کی بسوں اور گاڑیوں کو آگے نہیں بڑھنے دیا گیا۔ کئی گاڑیاں واپس بھیج دی گئیں۔ پولس انہیں سمجھانے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔بی جے پی اور کسان تنظیموں کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی جس کی وجہ سے تصادم کی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔مسٹر مودی کچھ ہی دیر میں فیروز پور میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرنے والے ہیں۔ لیکن وہاں موسلا دھار بارش نے جلسہ عام کو پریشان کر دیا ہے۔ جلسہ گاہ پر کارکنان اور عوام بارش سے بچنے کے لیے اپنے سروں کو کرسیوں سے ڈھانپے بیٹھے ہیں۔ مسٹر مودی آج پنجاب میں تقریباً 42750 کروڑ روپے کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

Related Articles