اتل کمارگوئل پی این بی کے سی ای اوہوں گے
نئی دہلی، جنوری۔پبلک سیکٹر یوکو بینک کے ایم ڈی اور سی ای او اتل کمار گوئل پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) کے ایم ڈی اور سی ای او مقرر کئے گئے ہیں اور ان کی یہ مدت کار یکم فروری سے شروع ہوگی۔مسٹر گویل نے ابھی پی این بی میں شمولیت اختیار کی ہے اور جنوری 2022 کے آخر تک پی این بی میں آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (اوایس ڈی) کے طور پر کام کریں گے اور یکم فروری کو وہ پی این بی کے نئے ایم ڈی اورسی ای اوکا عہدہ سنبھالیں گے۔کابینہ کی تقرری کمیٹی کی منظوری کے مطابق، مسٹر گوئل اگلے احکامات تک پی این بی کے سربراہ کے طور پر برقرار رہیں گے۔ مسٹر گوئل، پی این بی کے موجودہ ایم ڈی اور سی ای او، سی ایچ ایس ملکارجن راؤ کے جنوری 2022 کے آخر تک فارغ ہونے کے بعد اس پر کام شروع کریں گے۔ مسٹر گوئل کو تین بینکوں یعنی الہ آباد بینک (اب انڈین بینک)، یونین بینک آف انڈیا اور یوکو بینک میں تقریباً تین دہائیوں کا پیشہ ورانہ بینکنگ کا تجربہ ہے۔ وہ ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں اور سپورٹ سروسز، بزنس پروسیس ٹرانسفارمیشن، کمپلائنس وغیرہ کے ساتھ ساتھ انہیں بینکنگ کے تمام بڑے شعبوں لارج کارپوریٹ، ٹریژری مینجمنٹ، رسک مینجمنٹ، فنانشل پلاننگ اور انوسٹر ریلیشنز وغیرہ میں تجربہ، ایکسپوژر کے ساتھ مہارت حاصل ہے۔وہ 2021-22 کے لیے انڈین بینکس ایسوسی ایشن کے صدر ہیں۔ اس کے علاوہ، وہ دی نیو انڈیا ایشورنس کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ میں ڈائریکٹر بھی ہیں۔ وہ گورننگ کونسل کے رکن اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ اینڈ فنانس کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔