چھتیس گڑھ میں پانچ دنوں میں پانچ گنا سے زیادہ متاثرہ مریض

رائے پور، جنوری۔چھتیس گڑھ میں پانچ دنوں میں متاثرہ مریضوں کی تعداد پانچ گنا سے زیادہ ہوگئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ 279 نئے متاثرہ مریض ملے ہیں، جب کہ ایک متاثرہ مریض کی موت ہوگئی ہے۔محکمہ صحت سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راجدھانی رائے پور میں سب سے زیادہ 73 نئے مریض سامنے آئے ہیں جب کہ بلاس پور میں 58، رائے گڑھ میں 50، درگ میں 24، کوربا میں 16،جیش پور میں 12، جنجگیر میں 11 مریض سامنے آئے ہیں۔ اس دوران رائے پور میں ایک کورونا متاثر کی موت ہوگئی۔اس کے ساتھ ہی ریاست میں فعال مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1017 ہوگئی ہے۔اس دوران 30 مریضوں کو ہسپتال اور ہوم آئسولیشن سے چھٹی دی گئی۔ کل دیر شام تک ریاست میں 23 ہزار 590 نمونوں کی جانچ کی گئی، آج ریاست کے نو اضلاع میں کوئی نیا کورونا مریض نہیں ملا۔

Related Articles