پٹاخہ فیکٹری دھماکہ:اسٹالن کا مہلوکین کے لواحقین کوامداد کا اعلان

ویرودھونگر، جنوری۔تمل ناڈو کے ویردھونگر میں ہفتہ کی صبح پٹاخہ بنانے والی فیکٹری میں دھماکہ سے ایک اور شدید زخمی کی موت سے مہلوکین کی تعداد بڑھ کر پانچ ہو گئی۔ وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے مہلوکین کے لواحقین کو تین لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیاہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ پٹاخہ فیکٹری میں آج صبح ہونے والے دھماکے میں ایک اور شخص کی سنگین طورپر جھلس جانے سے موت کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد پانچ ہوگئی ہے۔ اس کی شناخت کی جارہی ہے۔دریں اثنا چنئی میں وزیر اعلی اسٹالن نے دھماکے میں پانچ لوگوں کی موت پران کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے’ وزیر اعلی عوامی ریلیف فنڈ‘ سے 3 لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں کے لیے ایک ایک لاکھ روپے کی امداد کا بھی اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یہ خبر سن کر بہت دکھ ہوا ہے اور سوگوار خاندان کے افراد سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔ناتھم پٹی پولیس نے فیکٹری کے مالک کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔کارروائی کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ ویردھونگر نے فیکٹری کا لائسنس منسوخ کر دیا ہے۔ ویرودھ نگر کے واٹراپ کے قریب کلتھور گاؤں میں ہفتہ کو ایک فیکٹری میں آتش زدگی میں اب تک پانچ افراد ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

 

Related Articles