ناگالینڈ میں مسلح افواج کے استحقاق ایکٹ کی مدت میں چھ ماہ کی توسیع کردی گئی
نئی دہلی، دسمبر۔مرکزی حکومت نے ناگالینڈ میں مسلح افواج کے استحقاق ایکٹ (افسپا) کے التزامات کے تحت ریاست کے مکمل علاقے کو آج سے اگلے چھ ماہ کےلئے بدامنی کا شکار قرار دیا گیا ہے۔مرکزی وزارت داخلہ نے جمعرات کو ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے کہا کہ پوری ریاست ابھی ایسے خطرنات اور بدامنی کے حالات سے دوچار ہے جس سے نمٹنے کےلئے مسلح افواج کی تعیناتی اور ضرورت پڑنے پر ان کا استعمال کیا جانا ضروری ہے۔اس لئے مرکزی حکومت اس قانون کی دفعہ تین کے تحت ملی طاقتوں کا استعمال کرتے ہوئے ریاست کے مکمل علاقے کو 30 دسمبر سے اگلے چھ ماہ کےلئے بدامنی کا شکار قرار دیاگیا تھا۔واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے ناگالینڈ میں افسپا قانون کے سلسلے میں حال ہی میں ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل کی تھی۔یہ کمیٹی ریاست میں افسپا سے متعلق سبھی پہلوؤں کا جائزہ لے گی اور اس کے بعد مرکزی حکومت کو اپنی رپورٹ دے گی۔مانا جارہا ہے کہ اس کے پیش نظر ہی ریاست میں افسپا کے التزامات کو فی الحال نافذ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمیٹی کو اپنی رپورٹ دینے کےلئے تین ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔ریاست میں گزشتہ چار دسمبر کو فوج کی کارروائی میں کچھ عام شہریوں کے مارے جانے کے بعد مختلف سطح پر ہوئے احتجاج کے پیش نظر مرکزی حکومت نے اس کمیٹی کو تشکیل دیا تھا۔فوج بھی اس واقعہ کی اپنی سطح پر وسیع پیمانے پر جانچ کررہی ہے۔