وزیر اعلیٰ نے بی آر ڈی میڈیکل کالج کا معائنہ کیا
لکھنو ،اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج گورکھپور کے بی آر ڈی میڈیکل کالج میں زیر تعمیر 500 بستروں پر مشتمل سپر اسپیشلٹی مرض اطفال میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ 30 اگست 2020 تک اس انسٹی ٹیوٹ کا کام مکمل کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ کوویڈ۔19 سے نمٹنے کے لئے ریسکیو اور ٹریٹمنٹ کا کام جنگی پیمانے پر جاری ہے۔ اس کی وجہ سے صورتحال قابو میں ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی رہنمائی میں ، ملک میں کوویڈ۔19 کے کنٹرول کے لئے بنائے گئے ایک ایکشن پلان کو من و عن ریاست میں عمل کیا جا رہا ہے۔ یہ ملک کی سب سے بڑی آبادی کی ریاست ہونے کے باوجود ، ریاست میں بڑی حد تک کورونا انفیکشن پر قابو پانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوویڈ 19 سے تحفظ کے لئے احتیاط بہت ضروری ہے۔ اس وقت ، انلاک بندوبست کے دوران ٹرینیں چل رہی ہیں۔ گھریلو پروازیں بھی شروع کردی گئیں۔ اس کے پیش نظر ، کوویڈ۔19 کے بچاو ¿ کے لئے پوری ریاست میں 70 ہزار سے زیادہ ٹیمیںڈور ٹو ڈور جاکر سروے اور کانٹیکٹ ٹریسنگ کے لئے تشکیل دی گئیں ہیں۔ ہر ضلع میں انٹیگریٹڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم کیا گیا ہے۔ ریاست میں ہر روز ایک لاکھ سے زیادہ کوویڈ۔19 کی جانچ کی جارہی ہے۔ ریاست میں کوویڈ مریضوں کے لئے 01 لاکھ 51 ہزار سے زیادہ بستر موجود ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ گورکھپور میں بی آر ڈی میڈیکل کالج مشرقی اتر پردیش ، بہار ، نیپال کے لوگوں کو طبی سہولیات مہیا کرتا ہے۔ بی آر ڈی میڈیکل کالج میں 200 بستروں پر مشتمل کوویڈاسپتال فعال ہے۔ اس کے علاوہ اضافی مرض اطفال انسٹی ٹیوٹ کی عمارت میں 300 بستروں پر مشتمل ایک نیا کوویڈ اسپتال تعمیر کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ اس کے لئے کسی بھی وسائل کی کمی نہیں ہوگی۔ اس اسپتال کی تشکیل کے ساتھ ہی دیوریا ، کشی نگر ، مہاراج گنج وغیرہ اضلاع کے باشندوں کو بھی بہتر طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ نے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی کہ 100 بستروں پر مشتمل ٹی بی اسپتال میں بھی 100 بستروں پر مشتمل ڈے ڈیکٹیڈ کوویڈ اسپتال بنایا جائے۔ اس اسپتال میں لیول 2 اور لیول 3 کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ لیول 2 اور لیول 3 اسپتالوں کو چلانے کے لئے مین پاور کی ٹریننگ کرائی جائے ۔انہوں نے ریاست کے ہر ضلع میں L-2 اور L-3 کے کوویڈ اسپتال قائم کرنے اور وینٹیلیٹروں سمیت ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت دی۔ اس وقت ریاست میں 500 سے زیادہ لیول -1 ، 77 لیول -2، 26 اورلیول 3 کوویڈ اسپتال فعال ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کے لئے ہر شخص کی زندگی اہم ہے۔ ریاست کے با شندوںکی زندگی کو محفوظ کرنے کے لیے علاج ، دوا وغیرہ جیسے ضروری وسائل کی کوئی کمی نہیں ہوگی۔
اس موقع پرضلع پولیس اور میڈیکل کالج انتظامیہ اورریاستی تعمیرات کارپوریشن کے سینئرافسران موجود تھے۔