مودی کاطلباء کو مشورہ: کامیابی کا شارٹ کٹ نہیں ہوتا، سہولتوں کے بجائے چیلنجز کا انتخاب کریں
کانپور، دسمبر ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) کانپور کے کانووکیشن کی تقریب میں طلباء کو زندگی میں کامیابی کے شارٹ کٹ تلاش کرنے سے بچتے ہوئے سہولیات والے راستوں کا انتخاب کرنے کے بجائے چیلنجز کو قبول کرنے کا مشورہ دیا ۔ مودی نے آئی آئی ٹی کانپور کے 54ویں کانووکیشن کی تقریب میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈگریاں ملنے کے بعد آپ سب کے لیے زندگی کا ایک نیا سفر شروع ہوگا ۔ انہوں نے طلباء کو پیغام دیا ’’ آج سے شروع ہونے والے سفر میں آپ کو سہولت کے لیے شارٹ کٹ بھی بہت لوگ بتائیں گے۔ لیکن میرا مشورہ یہ ہوگا کہ آپ ’سہولیات‘ کا انتخاب نہ کریں، بلکہ ’چیلنجز‘ کا انتخاب ضرور کریں۔ انہوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ آپ چاہیں یا نہ چاہیں، زندگی میں چیلنجز ضرور پیش آئیں گے، جو لوگ ان سےبھاگنے ہیں ، وہ ان کا شکار بن جاتے ہیں ۔ وزیر اعظم مودی نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اپنے انسانی احساسات کو مزید جاننے کی کوشش کبھی ختم نہ ہونے دیں ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں سے جڑنے کی ہماری خواہش اور ذمہ داری کو کبھی بھی بوجھ تلے دبنے سے نہیں دینا چاہیے۔ قبل ازیں وزیر اعظم مودی نے ادارے کے کانووکیشن کی تقریب میں 1723 طلباء کو مختلف کورسز کی آن لائن ڈگریاں پیش کیں ۔ مودی کانپور کے ایک روزہ دورے کے لیے صبح تقریباً 11 بجے یہاں چکری ہوائی اڈے پر پہنچے ۔ جہاں اتر پردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے وزیر اعظم مودی کا استقبال کیا ۔ کانووکیشن میں کامیاب طلباء میں ڈگریاں تقسیم کرنے کے بعد مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہندوستان میں یہ تبدیلی کا دور ہے، جسے طلباء بھی محسوس کرتے ہوں گے ۔ مودی نے کہا کہ جب آپ نے آئی آئی ٹی کانپور میں داخلہ لیا تھا اور جب آپ یہاں سے جا رہے ہیں، تب اور اب میں، آپ اپنے آپ میں بہت بڑی تبدیلی محسوس کر رہے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے اگر سوچ کام چلانے کی ہوتی تھی تو آج سوچ کچھ کرنے کی ہوتی ہے ۔ اگر پہلے سوچ مسائل کو جنم دینے کی ہوتی تھی تو آج سوچ مسائل کا آزالہ کرنے کی ہوتی ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا ’’ آج ملک میں یکے بعد دیگرے جو تبدیلیاں نظر آ رہی ہیں ان کے پیچھے مجھے آپ کا یعنی طلباء طاقت کا چہرہ نظر آتا ہے ۔ ایسے میں مجھے یقین ہے کہ جب ملک آزادی کا صد سالہ جشن منائے گا، اس میں آپ کے پسینے کی خوشبو ہو گی ۔ آئی آئی ٹی کانپور کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے ٹیکنالوجی کی اہمیت کا بھی تذکرہ کیا ۔ انہوں نے کہا ’’ 21ویں صدی مکمل طور پر ٹیکنالوجی سے چل رہی ہے ۔ ٹیکنالوجی کے بغیر زندگی اب ایک طرح سے ادھوری ہوگی ۔ یہ زندگی اور ٹیکنالوجی کے مقابلے کا دور ہے اور مجھے یقین ہے کہ آپ اس میں ضرور آگے نکلیں گے ‘‘۔ قبل ازیں آئی آئی ٹی کانپور کے ڈائریکٹر ابھے کریندکر نے انسٹی ٹیوٹ کے کانووکیشن کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کر رہے وزیر اعظم مودی کا استقبال کرتے ہوئے انہیں ایک یادگاری تحفہ پیش کیا ۔ اس کے بعد وزیر اعظم نے ریموٹ کا بٹن دبا کر آئی آئی ٹی کانپور کی ’ڈیجیٹل ڈگری ٹرانسمیشن‘ کا افتتاح کیا ۔ اس کے ذریعے انہوں نے اس تعلیمی سیشن میں پاس ہونے والے مختلف کورسز کے 1723 طلباء کو آن لائن ڈگریاں پیش کیں ۔ اس موقع پر گورنر آنندی بین اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، مرکزی اور ریاستی وزراء اور سینئر افسران بھی موجود تھے۔ اس کے بعد انہوں نے طبیعیات کے سائنسدان پروفیسر سے روہنی ایم گوڈبولے، انفوسس کے شریک بانی سیناپاتھی کرس گوپال کرشنن اور کلاسیکی گلوکار پدم شری پنڈت اجئے چکرورتی کو اعزازی ڈگری دی ۔ مودی نے اپنے خطاب میں طلباء کو زندگی میں حصہ لینے کی خوشی کی اہمیت بھی بتائی ۔ خاص طور پر طالب علمی کی زندگی کی خوشی اور حصہ لینے کی خوشی کا ذکر کرتے ہوئے کہا ’’ میں نے جو شیئرنگ آف جوئے کی بات کی ہے وہ بھی آپ کو بہت کچھ یاد بھی دلا رہی ہے ‘‘ ۔