کیا آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ کا سبب یہ پرندہ ہے؟
سڈنی،دسمبر۔دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر کئی زبانوں میں ایک وڈیو کلپ گردش میں آ رہا ہے۔ اس وڈیو میں ایک "پرندہ” دکھائی دے رہا ہے جس کے اندر سے آگ نکل رہی ہے اور وہ جنگلوں میں آگ بھڑکا رہا ہے۔ وڈیو گردش میں لانے والے افراد کی بڑی تعداد نے دعوی کیا ہے کہ یہ "چیل” (پرندہ) ہی آسٹریلیا میں جنگلوں میں لگنے والی آگ کا ذمے دار ہے۔ادھر فرانسیسی نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ پر کہا گیا ہے کہ اگرچہ یہ بات درست ہے کہ بعض اقسام کے پرندے جلتی ہوئی دیا سلائی کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر دیتے ہیں۔ اس طرح وہ جنگلوں کی آگ کو وسیع کرنے میں کردار ادا کرتے ہیں تاہم ایسا کوئی پرندہ نہیں پایا جاتا جس سے آگ نکلتی ہو۔ ماہرین کے مطابق گردش میں آنے والی حالیہ وڈیو ایڈیٹ کر کے تیار کی گئی ہے۔وڈیو میں ایسا لگتا ہے کہ یہ جھاڑیوں والی زمین پر چلنے والا ایک پرندہ ہے جس سے آگ اور دھواں نکل رہا ہے۔ بعد ازاں وڈیو میں جلتے ہوئے جنگل کے متفرق مناظر شامل کیے گئے ہیں۔اس وڈیو کو سوشل میڈیا پر کئی زبانوں میں ہزاروں بار دیکھا جا چکا ہے۔ ان زبانوں میں عربی اور انگریزی شامل ہے۔