کسانوں سے کیے گئے وعدے پورے نہ ہوئے تو تحریک دوبارہ شروع ہو سکتی ہے : ٹکیت

بھرت پور: دسمبر۔بھارتیہ کسان یونین کے ترجمان راکیش ٹکیت نے کہا ہے کہ کسان تحریک ابھی ختم نہیں ہوئی ہے ، اگروقت پرکسانوں سے کیے گئے وعدے پورے نہیں ہوئے تو تحریک پھر سےشروع ہو سکتی ہے۔ مسٹر ٹکیت نے آج یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت نے صرف تین زرعی قوانین کو منسوخ کیا ہے، لیکن کسان تنظیموں کے دیگر مطالبات ابھی پورے نہیں کئے گئے ہیں ۔ ایم ایس پی پر کوئی قانون نہیں بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ اس بنانے کے لئے کمیٹی تشکیل دینے کی کوششیں جاری ہیں لیکن حکومت کا کام بہت سست ہے ۔ اگرایسا ہی رہا تو کسی بھی وقت کسانوں کی تحریک دوبارہ شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی پر بھی طنز کرتے ہوئے کہا کہ اویسی بی جے پی سے زیادہ خطرناک ہیں ۔ لوگوں کو ان سے ہوشیار رہنا چاہئے ۔ اترپردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے تعلق سے ٹکیت نے دعوی کیا کہ یوپی کا کسان اسے ہی ووٹ دے گا جو اسے فائدہ دیے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسان یونین نے ابھی تک اتر پردیش انتخابات کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ حمایت کا فیصلہ ضابطہ اخلاق کے نافذ ہونے کے بعد کیا جائے گا۔

 

Related Articles