یوزویندر چہل نے لائیو گیمنگ کنٹینٹ کو اسٹریم کرنے کے لیے روٹرکے ساتھ شراکت کی

نئی دہلی، دسمبر۔مشہور گیم اسٹریمنگ اور ای اسپورٹس روٹر نے گیمنگ کنٹینٹ کریئشن کو بدلتے رہنا جاری رکھنے کے لئے ہندوستانی کرکٹ یوزویندر چہل کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔ گیمنگ انڈسٹری کے اس پہلے معاہدے کے تحت یوزویندر چہل روٹر کے پلیٹ فارم پر ایک کنٹینٹ کریئٹر بنیں گے۔ موجودہ ہندوستانی کرکٹروں میں چہل سب سے بڑے گیمرس میں سے ایک ہیں اور جب بھی موقع ملتا ہے گیمنگ کا اپنا شوق پورا کرتے ہیں۔ چاہل اپنی اہلیہ اور یوٹیوب میں مشہور دھنشری کے ساتھ وائرل ویڈیوز بنانے کے لیے بھی مشہور ہیں۔ روٹر کی اسٹریمننگ کمیونٹی اورناظرین اب یوزیندر کےساتھ چیٹ کرسکیں گے جبکہ بھی وہ بی جی ایم آئی اور فری فائر کھیلنے کے لئے لائو ہوں گے۔ اس معاہدے پر اپنی بات رکھتے ہوئے ، روٹر کے کو فاونڈر اور سی او او دپیش اگروال نے کہا ہمارا ملک ہمیشہ سے کرکٹ کا شوقین رہا ہے اور گیمنگ نے بھی پچھلے 2-3 سالوں میں مرکزی دھارے میں جگہ بنائی ہے۔روٹر پر یوزویندر کے ا سٹریم ہونے سے، ہم اپنی کمیونٹی کو مزید دلچسپ کنٹینٹ دے سکیں گے۔

Related Articles