محمد ہریرہ پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے دوسرے کم عمر ترین کھلاڑی
کراچی، دسمبر۔19 سال کی عمر میں محمد ہریرہ، جاوید میانداد کے بعد پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ٹرپل سنچری بنانے والے دوسرے کم عمر ترین بلے باز بن گئے ہیں۔ میانداد نے یہ کارنامہ 17 سال 310 دن کی عمر میں کیا تھا ،تب انہوں نے کراچی وہائٹس کی طرف سے کھیلتے ہوئے نیشنل بینک آف پاکستان کے خلاف 311 رن بنائے تھے۔ ہریرا کی 343 گیندوں اور 561 منٹ میں 311 رن کی اننگز پاکستان کی سرزمین پر 23 ویں ٹرپل سنچری تھی اور اس سنچری نے انہیں یہ اعزاز دلانے والا 18 واں پاکستانی کھلاڑی بنا دیا۔ سیالکوٹ کے ہریرا شعیت ملک کے سوتیلے بھائی کے بیٹے ہیں۔ وہ ناردن کے لئے اپنے فرسٹ کلاس سیشن میں ہیں لیکن اس سیزن میں وہ 16 اننگز میں 58.53 کی اوسط سے 878 رنز کے ساتھ دوسرے سب سے زیادہ رن بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ جس میں تین سنچریاں اور تین نصف سنچریاں شامل ہیں۔ ہریرا کی ٹیم 25 دسمبر سے شروع ہونے والے قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں خیبرپختونخوا سے مقابلہ کرے گی۔ پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنے بھتیجے محمد ہریرہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسرے کم عمر ترین ٹرپل سنچری بنانے والے کھلاڑی بننے پر مجھے تم پر فخر ہے۔سوشل میڈیا کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں شعیب ملک نے اپنے بھتیجے محمد ہریرہ کی حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے اپنے پیغام میں بھتیجے کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’تمہیں ایک طویل سفر طے کرنا ہے، سخت محنت کرتے رہو اور مضبوطی سے آگے بڑھتے رہو۔‘‘محمد ہریرہ نے شعیب ملک کی پوسٹ پر خوشی اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس حوصلہ افزائی سے جیسے چاند پر پہنچ گئے۔نومبر میں سندھ کے احسان علی کی 303 ناٹ آؤٹ کے بعد یہ اس سیزن کی دوسری ٹرپل سنچری ہے۔ 2016 میں کراچی وائٹس کےسلامی بلے باز حمزہ گھانچی، میانداد اور آفتاب بلوچ کے بعد پاکستان میں ٹرپل سنچری بنانے والے تیسرے سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں، اور اپنی پہلی فرسٹ کلاس سنچری کو ٹرپل سنچری میں تبدیل کرنے والے تاریخ کے چھٹے بلے باز بن گئے ہیں۔محمدہریرہ 17 سال کی عمر میں پی سی بی انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹ میں 342 رنز بنا کر ٹاپ ا سکورر بن کر ابھرے تھے۔ اس کے بعد انہیں گزشتہ سال انڈر 19 ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کے لیے منتخب کیا گیا اور افغانستان کے خلاف اپنے یوتھ ون ڈے ڈیبیو پر نصف سنچری اسکور کی، اس میچ میں ان کے 64 رنز اور دو کیچ کے لیے میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔