ایس پی، بی ایس پی نے ذات کے نام پر سماج کو تقسیم کیا: امت شاہ

لکھنو، دسمبر ۔مرکزی وزیرداخلہ اور کوآپریٹیو کے مرکزی وزیر وزیر امت شا ہ نے اترپردیش میں اپوزیشن جماعت سماج وادی پارٹی (ایس پی)، بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) اور کانگریس پر دلت، پسماندہ اور دیگر طبقات کے درمیان ذات کے نام پر معاشرہ کو تقسیم کرنے کا الزام لگاتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ ان جماعتوں نے سماج میں عداوت پیدا کرکے اپنے خاندانی مفادات کی تکمیل شاہ نے اترپردیش میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے مدنظر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور نشاد پارٹی کی لکھنو میں منعقدہ مشترکہ ریلی سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ اس سے پہلے ریاست میں جو بھی حکومتیں رہیں، ایس پی یا بی ایس پی انہوں نے صرف اپنے کام کئے۔ کبھی نشاد سماج کا کام نہیں کیا، غریبوں کا کوئی کام نہیں کیا۔یہاں واقع رمابائی امبیڈکر میدان میں منعقدہ ’سرکار بناو ادھیکار ریلی‘ میں شاہ کے علاوہ اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ، اترپردیش میں انتخابات کے لئے بی جے پی کے انچارج اور مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان، نشاد پارٹی کے صدر ڈاکٹر سنجے نشاد، بی جے پی کے ریاستی صدر سوتنتر دیو سنگھ اور نائب وزیراعلی کیشو پرساد موریہ اور دنیش شرما نے شرکت کی۔شاہ نے ہندستان کی سماجی ہم آہنگی میں نشاد سماج کی افسانوی اہمیت کا بھی ذکر کیا۔انہوں نے کہاکہ شری رام چرت مانس میں بھگوان تلسی داس جی نے کہا تھا کہ جب بھگوان شری رام اور ماتا سیتا کو زمین پر سوتے ہوئے دیکھا تو نشاد راج کی آنکھوں میں آنسووں کی دھار بہنے لگی تھی۔ انہوں نے کہاکہ ایس پی، بی ایس پی اور کانگریس جیسی جماعتوں نے نشادوں کے احترام کو کوئی اہمیت نہیں دی۔وزیر داخلہ امت شاہ نے پسماندہ اور دلتوں کا دوست ہونے کے ایس پی، بی ایس پی کے دعوے کو کھوکھلا قرار دیتے ہوئے کہاکہ ایس پی۔بی ایس پی کہتے ہیں کہ و پسماندہ کے لئے کام کرتے ہیں، کانگریس کی حمایت کرتے رہے لیکن پسماندہ طبقہ کمیشن کو آئینی درجہ دینے کا کام نہیں کیا۔ 2014میں مودی جی کی حکومت نے پسماندہ طبقہ کمیشن کو آئینی درجہ دلانے کا کام انہوں نے ریلی میں موجود لوگوں کی بھیڑ سے پوچھا ایس پی۔بی ایس پی نے اترپردیش میں برسوں تک حکمرانی کی لیکن میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا کبھی کسی غریب کے گھر گیس پہنچی؟ بیت الخلا بنا؟ ہر غریب کو کبھی گھر دیا؟ اگر کسی نے یہ سب کیا تو ہمارے وزیراعظم مودی نے یہ کام کئے۔مسٹر شاہ نے کہاکہ مودی حکومت ملک کی ثقافتی وراثت کا تحفظ اسی مقصد سے کررہی ہے جس سے سماج میں تمام طبقات کو انکی اہمیت کا احساس ہوسکے۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف اجودھیا میں بھگوان شری رام کا مندر بننے والا ہے، دوسری طرف بنارس میں کاشی وشوناتھ دھام بن رہا ہے جو کاشی دھام کواس کا وجود واپس دلارہا ہے۔سابقہ حکومتوں کی مدت کار کو غنڈہ راج قرار دیتے ہوئے شاہ نے کہاکہ جس ریاست میں مافیاوں اور غنڈوں کا راج ہوتا ہے، اس ریاست میں غریبوں کی ترقی نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہاکہ لیکن ہمارے وزیراعلی یوگی جی نے ریاست سے مافیا اور غنڈوں کو ہٹانے کا کام کیا۔وزیر داخلہ نے ریلی میں موجود لوگوں کی بھیڑ کو بی جے پی کی حکومت پھر سے بنوانے کا عزم یاد کراتے ہوئے کہاکہ ایس پی۔بی ایس پی کا صفایا کریں گے، کانگریس کا اکاونٹ نہ کھلے ایسا کام کرنا ہے۔ مودی جی اور یوگی جی کا پیغام لیکر پھر سے 300پار کا نعرہ دیکر، وجے گاتھا لکھنی ہے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے یوگی نے کہاکہ ایس پی اور بی ایس پی کی حکومتوں نے نشاد برادری کے مفادات کو سخت نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہاکہ ایس پی، بی ایس پی کی حکومتوں نے ماہی گیروں کو پٹہ دینے کا کام بند کرنے کی کوشش کی تھی لیکن ہماری حکومت ماہی گیر سماج کو فش فارمنگ کے لئے پٹہ دینے کا کام کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ میں کہنا چاہتا ہجوں کہ اترپردیش میں کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی، کسی کا استحصال نہیں ہوگا لیکن مافیاوں اور غنڈوں پر بلڈوزر چلتا رہے گا۔

Related Articles