وارانسی میں کورونا کے 64نئے معاملے
وارانسی: اترپردیش کے ضلع وارانسی میں منگل کو 64نئے متاثرین کے ملنے کے بعد ضلع میں ان کی تعداد بڑھ کر 4780 ہوگئی ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آج بی ایچ یو لیب سے موصول جانچ رپورٹ میں 64افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس طرح ضلع میں مجموعی متاثرین کی تعداد بڑھ کر 4780ہوگئی ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ ان میں سے ابھی تک 2930لوگ صحت باب ہوچکے ہیں۔ ضلع میں اب تک 85افراد کی موت ہوچکی ہے اور1765 کا کووڈ اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔