بی ایس پی۔ کانگریس کے کئی لیڈر بی جے پی میں شامل
لکھنؤ:دسمبر۔اترپردیش میں بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) اور کانگریس کے کچھ لیڈروں کے علاوہ سماجی شعبے سے وابستہ کچھ ہستیوں نے جمعرات کو بی جے پی کی رکنیت حاصل کی۔پارٹی کے دفتر پرسابق ریاستی صدر و جوائننگ کمیٹی کے صدر ڈاکٹر لکشمی کانت واجپئی اور ریاستی نائب صدر دیا شنکر سنگھ کی موجودگی میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں،سماجی کارکنوں، ریٹائرڈ آئی اے ایس نے بی جے پی کی رکنیت حاصل کی۔بدایوں کے بسولی اسمبلی سے امیدوار رہے میجر کیلاش ساگر، باندہ۔ چترکوٹ لوک سبھا امیدوار رہی امتا باجپئی،بلیا سے بی ایس پی کے ویریندر پاٹھک، لکھنؤ سے بلدیو چودھری، سابق چیئرمین ایس سی ۔ایس ٹی مورچہ، بلیا سے پرمیشور گری، سکریٹری ہوتھ کانگریس ونئے کمار شکلا، ضلع صدر بھارتیہ کسان یونین، سمیت کئی لیڈروں وسماجی کارکنوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی۔اس موقع پر ڈاکٹر باجپئی نے کہا کہ دیگر پارٹیوں سے آئے لیڈروں کے تعاون سے پارٹی کو مضبوطی ملے گی۔سال 2022 کے اسمبلی انتخابات میں ہم تاریخی کو دہرانا چاہتے ہیں اور تاریخ دوہرانے میں کچھ نئے ساتھی ساتھ دینا چاہتے ہیں تو ان کے ساتھ اور ان کے تعاون کو بخوشی ورغبت قبول کرتے ہیں۔