کجریوال کے بعد اب سسودیا کماؤں کے چار روزہ دورے پر
دہرادون، دسمبر۔ اتراکھنڈ میں آئندہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ریاست میں مسلسل اپنی موجودگی کا احساس دلارہے عام آدمی پارٹی (آپ) کے رہنما اور دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا 16 دسمبر سےچار روزہ کماؤں کے دورے پر آئیں گے۔ پارٹی کے ریاستی ترجمان نوین پیرشالی نے بدھ کو یہاں نامہ نگاروں کو یہ جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ 16 دسمبر کو مسٹر سسودیا 3 بجے پنت نگر ہوائی اڈے پر پہنچیں گے جہاں عام آدمی پارٹی کارکنان ان کا استقبال کریں گے اور یہاں سے وہ ہلدوانی پہنچیں گے جہاں وہ ہلدوانی کے رام لیلا میدان میں ایک بہت بڑے مجمع سے خطاب کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ 16 دسمبر کو ہلدوانی میں رات آرام کرنے کے بعد وہ 17 دسمبر کو صبح بھیمتال میں پریس کانفرنس کریں گے۔ اس کے بعد دوپہر 12 بجے وہ بھوالی میں لوگوں سے خطاب کریں گے، جس کے لیے آپ پارٹی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔مسٹر پرشالی نے کہا کہ مسٹر سسودیا یہاں سے الموڑہ پہنچیں گے اور وہاں مجمع سے خطاب بھی کریں گے۔ کاسانی میں رات گزارنے کے بعد وہ 18 دسمبر کی صبح کوسانی میں پریس کانفرنس کریں گے۔