بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کے مینٹر کے لئے مرتضی پر بی سی بی کی نظریں
ڈھاکہ، دسمبر۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر نجم الحسن نے کہا ہے کہ وہ بنگلہ دیش کے سابق کپتان مشرفی مرتضی کو قومی ٹیم کے مینٹر کے کردار میں دیکھ رہے ہیں۔ نجم الحسن نے ہفتہ کے روزصحافیوں سے بات کرتے ہوئےکہا، “اگرچہ بی سی بی نے ابھی تک انہیں کوئی باضابطہ پیشکش نہیں کی ہے، لیکن وہ اس کردار میں دلچسپی رکھتے ہیں تو ہم انہیں اپنے ساتھ جوڑنے کے لئے تیار ہیں. ہم نے ابھی تک اس طرح کی بات چیت نہیں کی ہے، لیکن اگر وہ ٹیم میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو ہمیں انہیں یہاں دیکھ کر ضرور خوشی ہوگی۔ بی سی بی کے صدر نے کہا کہ وہ بنگلہ دیش کی حالیہ کارکردگی سے زیادہ پریشان نہیں ہیں کیونکہ ٹیم تبدیلی کے دور سے گزر رہی ہے۔ "بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے بہت سے اہم کھلاڑی دستیاب نہیں ہیں۔ وہ دستیاب ہوبھی جائیں لیکن آخر کار وہ ریٹائر ہو جائیں گے ۔ یہ ہم سب جانتے ہیں۔ کوئی بھی زندگی بھر کرکٹ نہیں کھیلتا، اس لیے ہمیں بہترین متبادل تلاش کرنا ہوگا۔ مرتضیٰ نے حال ہی میں ڈھاکہ میں بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے دوران پریذیڈنٹ باکس میں بنگلہ دیش ون ڈے ٹیم کے کپتان تمیم اقبال اور بی سی بی کے صدر نجم الحسن سے ملاقات کی تھی۔ مرتضیٰ نے حالیہ 2021 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل تسکین احمد اور سومیا سرکار کے ساتھ ایک دن بھی گزارا تھا، جس سے دونوں کھلاڑیوں کو گیندبازی میں مدد ملی۔ قابل ذکر ہے کہ تمیم نے گزشتہ دنوں ایک ٹی وی پروگرام میں بھی کہا تھا کہ وہ 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کے دوران مرتضیٰ کو بطور مینٹور دیکھ کر خوش ہوں گے اور وہ بی سی بی کے ساتھ اس پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔