سعودی ولی عہد کے دورے کا مقصد خلیج کے مشترکہ عمل کو مضبوط بنانا ہے : فیصل بن فرحان

ریاض،دسمبر۔سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے باور کرایا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے دورے کا مقصد خلیج کے مشترکہ عمل کی راہ کو مضبوط بنانا ہے۔جمعے کے روز اپنی ٹویٹ میں بن فرحان نے کہا کہ سعودی ولی عہد کا یہ دورہ ایک خلیج اور مشترکہ راہ عمل کو ظاہر کرتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب خطے کے برادر ممالک کے ساتھ مل کر امن و استحکام اور ہمارے ممالک اور عوام کی ترقی کے لیے کام کر رہا ہے ۔
خلیج کا دورہ:منگل کو شہزادہ محمد بن سلمان نے خلیجی دورے کا آغاز کیا جس کا آغاز سلطنت عمان کے دورے سے ہوا، جہاں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور، سیاسی، اقتصادی اور فوجی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔بعد ازاں انہوں نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا جہاں ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور سعودی ولی عہد کو ریاست کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا۔ولی عہد بدھ کو قطر پہنچے جہاں امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے ان کا استقبال کیا۔ خلیجی ممالک کے دورے کے دوران جمعرات کو ولی عہد نے بحرین اور کل جمعے کو کویت کا دورہ کیا۔

 

Related Articles