صہیونی فوجیوں نیالخلیل میں فلسطینی کسانوں کوانکی زمینوں سے بیدخل کردیا
الخلیل: قابض اسرائیلی فوجیوں نے ہفتے کی صبح الخلیل شہر میں متعدد فلسطینی کسانوں کو اپنی زمینوں پر کام کرنے سے روک دیا۔مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے الخلیل شہرکے مشرق میں فرش الھوی کے علاقے میں انگور کے کھیتوں پر ہلہ بولا اور کسانوں کو علاقے کو چھوڑنے کا حکم دیا۔فوجیوں نے دعوی کیا کہ اس اقدام کا مقصد قریبی سڑک پر یہودی آباد کاروں کے سفر کو محفوظ بنانا تھا۔صہیونی فوجیوں نے الخلیل کے شمالی داخلی راستوں اور بیت کحیل، سعیر اور حلحول قصبوں کے داخلی راستوں پر فوجی چوکیاں قائم کیں جہاں انہوں نے فلسطینی گاڑیوں کو تلاشی لینے کے لیے روکنا شروع کیا۔قابض اسرائیلی فوجیوں نے الخلیل شہر میں متعدد مکانوں پر چھاپے مارے اور تلاشی لی۔