جیت کی راہ پر واپسی کے ارادے سے اتریں گے ممبئی اور پنجاب

ابوظبی ، کپتان روہت شرما کی ممبئی انڈینز اور لوکیش راہل کی زیر قیادت کنگز الیون پنجاب کی ٹیمیں گزشتہ شکست کو بھول کر جمعرات کو آئی پی ایل میچ سے جیت کی راہ پر واپسی کے ارادے سے میدان میں اتریں گی۔
دونوں ٹیموں کو اپنے پچھلے میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ممبئی سپر اوور میں رائل چیلنجرز بنگلور کے ہاتھوں ہار گئی جبکہ راجستھان رائلز کے خلاف پنجاب بڑے اسکور کے میچ میں ہار گیا۔ ممبئی کی تین میچوں میں یہ دوسری شکست تھی اور وہ دو پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ پنجاب کی ٹیم تین میچوں میں ایک جیت ، دو شکست کے ساتھ دو پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے۔ دونوں ٹیمیں پچھلی شکست کو فراموش کرکے اور غلطیوں سے سبق حاصل کرتے ہوئے جیت کی راہ پر واپس آنے کی کوشش کریں گی۔
کپتان راہل کو فارم میں آنا پنجاب کے لئے راحت کی بات ہے۔ جس طرح انہوں نے راجستھان کے خلاف اوپنر مینک اگروال کے ساتھ پہلی وکٹ کے لئے ریکارڈ 183 رنز بنائے وہ ناقابل یقین تھا۔ پنجاب نے راجستھان کے بالرز کی سخت دھلائی سے دوچار کردیا تھا اور 223 رنز کا مضبوط اسکور بنا دیا تھا۔تاہم پنجاب کے بولر اس بھاری اسکور کا دفاع نہ کرسکے اور راجستھان نے تین گیندیں باقی رہتے میچ ختم کردیا۔ اس میچ میں راہل تیوتیا کے ایک ہی اوور میں پانچ چھکوں نے انہیں راتوں رات نیا اسٹار بنا دیا۔
آخری میچ میں پنجاب کی بیٹنگ میں حیرت انگیز توازن رہا۔ مڈل آرڈر میں گلین میکسویل اور نکولس پورن کا ایک مضبوط آغاز مضبوطی سے اختتام پزیر ہوا۔ اگرچہ میکس ویل نے ابھی تک کوئی بڑی اننگز نہیں کھیلی ہے لیکن پورن نے اپنا کام بخوبی انجام دیا۔
اگر ممبئی فتح میں لوٹنا چاہتی ہے تو اسے راہل اور مینک کو بڑی شراکت سے روکنا ہوگا اور پنجاب کے بلے بازوں کو کم سے کم اسکور پر ہی روکنا پڑے گا۔ تاہم ان کی بولنگ پنجاب کے لئے پریشانی کا سبب ہے جو 223 رنز کے بڑے ہدف کا دفاع کرنے میں ناکام رہی۔
ممبئی کا بیٹنگ آرڈر بہت مضبوط ہے بولنگ ڈیپارٹمنٹ میں پنجاب کو بہتر کرنا ہوگا بصورت دیگر کوئی بھی اسکور ان کے لئے کم ثابت ہوگا۔ شیلڈن کوٹریل آخری میچ میں پنجاب کے لئے بہت مہنگا ثابت ہوئے اور انہوں نے تین اووروں میں 52 رنز دیکر ایک وکٹ لیا تھا ۔ آخری میچ میں 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شروع میں ہچکچاہٹ کے بعد ممبئی کی واپسی کا راستہ قابل تعریف ہے۔ اگرچہ ان کا ٹاپ آرڈر بنگلور کے خلاف مکمل فلاپ تھا لیکن میچ مڈل آرڈر میں ایشان کشن (99) اور کیرون پولارڈ (ناٹ آؤٹ 60) نے پانسہ پلٹ دیا تھا ۔
بنگلور ایک وقت یکطرفہ جیت حاصل کرنے کے قریب پہنچ کر آخری اوورز میں میچ ہارنے کے مقام پر پہنچ گیا تھا۔ لیکن وہ 20 ویں اوور کی پانچویں گیند پر کشن کے آؤٹ ہونے سے راحت کی سانس لی اور میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا جہاں ممبئی ہار گیا۔
ممبئی کے لئے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی خراب فارم تشویش کا باعث ہوتی جارہی ہے جو تینوں میچوں میں بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے ہیں۔ پانڈیا نے ابوظبی میں چنئی سپر کنگز کے خلاف 14 اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف 18 رن بنائے تھے جبکہ وہ پیر کو دبئی میں رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف 15 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔
بنگلور کے خلاف ٹائی ہونے کے بعد پانڈیا کو کیرون پولارڈ کے ساتھ سپر اوور میں بھیجا گیا تھا لیکن دونوں دھماکہ خیز بلے باز صرف سات رنز بنا سکے۔ اگرچہ ممبئی کمر کی سرجری کی وجہ سے پانڈیا سے بولنگ نہیں کرارہا ہے تاہم انہیں جلد ہی واپس آنا ہوگا تاکہ اگر ٹاپ آرڈر فلاپ ہوجائے تو وہ ٹیم کو سنبھال سکیں ۔
پچھلے میچ میں ممبئی کے بولر بھی ناکام ہوگئے تھے اور روہت کو جلد از جلد ان کوتاہیوں کو دور کرنا ہوگا۔ اس وقت دونوں ٹیموں کی صورتحال یکساں ہے اور میچ برابر ہے۔ لیکن پنجاب کو دفاعی چمپئن ممبئی کے خلاف کسی غلطی سے گریز کرنا ہوگا اور بیٹنگ کے ساتھ ساتھ بولنگ میں بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

Related Articles