دھامی نے منصوبوں کی تشہیر کے وکاس رتھ کو روانہ کیا

دہرادون، دسمبر ۔ اتراکھنڈ کے وزیراعلی پشکر سنگھ دھامی نے بدھ کو اپنی سرکاری رہائش گاہ سے حکومت کے مفاد عامہ کے منصوبوں اورپالیسیوں کی وسیع تشہیر کےلئے وکاس رتھ اور ایل ای ڈی گاڑیوں کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔حکومت کے منصوبوں کو عوام تک پہنچانے کےلئے ریاست کے 300 اہم مقامات پر نکڑ ناٹکوں او رایل ای ڈی کے ذریعہ فلموں کی نمائش کرکے تشہیر کی جائے گی۔اس موقع پر ،مسٹر دھامی نے کہا کہ ریاستی حکومت کے ذریعہ مفاد عامہ میں متعدد منصوبے چلائے جارہے ہیں۔ان منصوبوں کا فائدہ سماج کے آخری صف میں کھڑے لوگوں تک پہنچے اور وہ ان منصوبوں کا پورا فائدہ اٹھائیں ،اس کے لیے وسیع پیمانے پر تشہیر کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسکیمیں سماج کے ہر طبقے کو ذہن میں رکھ کر چلائی جارہی ہیں۔ عوام کے مسائل حل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ حکومت عوام کے ساتھ شراکت دار کے طور پر کام کر رہی ہے۔قابل ذکر ہے کہ ان ترقیاتی رتھوں کے لیے جن سات راستوں کا تعین کیا گیا ہے ان میں دہرادون-ہریدوار، نینیتال-اودھم سنگھ نگر، ٹہری-اترکاشی، پوڑی، چمولی-رودرپریاگ، پتھورا گڑھ-چمپاوات اور الموڑہ-باگیشور شامل ہیں۔ ان تمام راستوں پر حکومت کی اسکیموں کی تشہیر کے لیے متعلقہ اضلاع کے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر رابطہ کریں گے اور اس کی تشہیر کرائی جائے گی۔اس موقع پر اطلاعات کے ڈائریکٹر جنرل رنویر سنگھ چوہان، ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر انیل چندولا، جوائنٹ ڈائریکٹر کے ایس چوہان بھی موجود تھے۔

 

Related Articles