نئے لڑکوں کو مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دیکھ کر اچھا لگا : ڈروڈ
ممبئی،دسمبر۔ ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہل ڈروڈ نے دوسرا ٹیسٹ 372 رن سے جیتنے کے بعد کہا کہ سیریز کو اس طرح خاتم کرنا اچھا رہتا ہے۔ کانپور کا میچ کافی نزدیکی رہا ۔ یہ یکطرفہ میچ رہا ہے، ہم 372 رنوں سے میچ ضرور جیتے ہیں ، لیکن اس میں کافی محنت کرنی پڑی ہے ۔ نئے لڑکوں کو آ کرموقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دیکھنا اچھا رہتا ہے۔ ڈراوڈ نے میچ کے بعد کہا’’ آپ چاہے آج جینت یادو کو دیکھ لیجئے، آج انہوں نے بہت بہتر کیا ۔ شریاس، میانک نے بلے سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور سراج نے پہلی اننگز میں جس طرح سے گیند بازی کی، آپ اکشر کو دیکھ لیجئے، پوری سیریز میں انہوں نے جس طرح کی گیند بازی کی ۔ ہمارے پاس گہرائی ہے اور اس کو دیکھ کر اچھا لگا۔ اسی طرح سے بہترین ٹیم بناجا سکتا ہے ۔ فالو آن کے بارے میں نہیں سوچ رہے تھے ، ہم نوجوان بلے بازوں کوموقع دینا چاہتے تھے لیکن وی ایسی صورتحال میں کھیلیں ۔ ایسی وکٹ پر جہاں لال مٹی ہے، گیند ٹرن ہوتی ہے ، باؤنس ہوتی ہے۔ ٹم ساؤتھی اور جیمیسن نے شارٹ بولنگ کی تھی ، وہ کھیلنے میں کامیاب رہے۔ ہم ایسی حالت میں خود کو کھیلانا چاہتے تھے ، جس سے اپنے آپ کو آزما سکیں ۔ یہ بہت اچھی صورتحال ہے۔ جنوبی افریقہ کے دورے کے لیے ڈروڈ نے کہا ’’ جب ہم جنوبی افریقہ جا رہے ہیں ۔ کچھ چوٹیں بھی آئی ہیں، لڑکے کافی عرصے سے کرکٹ کھیل رہے ہیں ۔ ہم سلیکٹرز، ٹیم مینجمنٹ سے بات کریں گے کہ ایک بہتر ٹیم بنے ۔ جیسا کہ آپ نے کہا کہ بہت سے نئے لڑکے آرہے ہیں۔ یہ ٹیم کے لیے اچھا ہے ۔ وہ اچھا کرنا چاہتا ہے، ہاں ٹیم کا انتخاب کرنا سر درد تو ہے ، ہم دیکھتے ہیں کہ کیسے بہتر ٹیم بنائی جا سکے ۔