بھوپیش نے چھتیس گڑھ کے پہلے مکھانا پروسیسنگ سینٹر کا افتتاح کیا
رائے پور،دسمبر۔ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے آج ریاست کے پہلے مکھانا پروسیسنگ سینٹر’مکھانا فارمنگ ، پروسیسنگ اور مارکیٹنگ سینٹر‘ کا ورچوئل آغاز کیا ۔ مسٹر بگھیل نے یہاں اپنی رہائش گاہ پر ’گودھن نیائے یوجنا‘ کے فنڈز کی منتقلی کے پروگرام میں ضلع رائے پور ضلع کے لنگاڈی میں ریاست کے پہلے مکھانا پروسیسنگ سینٹر ’مکھانا فارمنگ، پروسیسنگ اور مارکیٹنگ سینٹر‘ کا ورچوئل آغاز کیا۔ اس موقع پر وزیر زراعت رویندر چوبے، وزیر اعلیٰ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری سبرت ساہو اور پبلک ریلیشن کمشنر دیپانشو کابرا بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ’مکھانا فارمنگ، پروسیسنگ اور مارکیٹنگ سنٹر‘ کے گجیندر چندراکر نے مکھانا کاشتکاری کے بارے میں پریزنٹیشن دی ۔ انہوں نے کہا کہ لنگاڈی کے ’مکھانا فارمنگ، پروسیسنگ اور مارکیٹنگ سینٹر‘ کی طرف سے کسانوں کو مکھانا کی کاشت کے لیے مفت تکنیکی معلومات، مکھانہ کے کھیت کا وقتاً فوقتاً دورہ کرایا جاتا اور کاشتکاری کی تربیت دی جاتی ہے۔ اس سینٹر کی جانب سے کسانوں کے لیے مکھانا بیج کی دستیابی کے ساتھ ساتھ مکھانا کی خریداری بھی کی جاتی ہے۔