ورمی کمپوسٹ ڈی اے پی کھاد کا بہترمتبادل : بھوپیش

رائے پور، دسمبر۔ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے کہا کہ ریاست کے گوٹھانوں میں تیار کی جا رہی ورمی کھاد ڈی اے پی کھاد کا ایک اچھا متبادل ہے ۔ مسٹربگھیل نے آج یہاں اپنی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک پروگرام میں ’گودھن نیائے یوجنا‘ کے تحت مویشی پالنے والے دیہاتیوں، گوٹھانوں سے وابستہ خواتین کی گوٹھان کمیٹیوں کو 2 کروڑ 92 لاکھ روپے کی آن لائن رقم جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسان اپنے کھیتوں میں ورمی کھاد کا استعمال کریں ، اس سے سوئل ہیلتھ میں بہتری ہوگی، زمین کی زرخیزی بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج پورے ملک میں کیمیائی کھاد کی قلت ہے ۔ حکومت ہند کسانوں کو کھاد کی فراہمی نہیں کر پا رہی ہے ۔ اس سے زراعت متاثر ہوگی ۔ آنے والے وقت میں کیمیائی کھاد کی فراہمی میں بھی مشکلات پیدا ہوسکتی ہے۔ ایسے میں ورمی کمپوسٹ کا استعمال کرکے کسان اچھی فصل حاصل کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کسانوں اور مویشی پالنے والوں سے اپنے مویشیوں کو کھلے میں نہ چھوڑنے کی اپیل کی ۔

Related Articles