دسمبر مہینے میں 5بار یوپی آئیں گے مودی

لکھنؤ:دسمبر۔ اترپردیش میں اگلے سال کے آغاز میں ممکنہ اسمبلی انتخابات سے قبل ریاست کی تمام اہم ترقیاتی پروجکٹوں کا آغاز کرنے کے لئے اس مہینے وزیر اعظم نریندر مودی پانچ دنوں تک ریاست کے دورے پر ہونگے۔وزیر اعظم کے مجوزہ پروگرام کے مطابق دسمبر میں مودی اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے آبائی ضلع گورکھپور کے علاوہ لکھنؤ، کانپور اور بلرامپور میں مختلف پرجکٹوں کا افتتاح کریں گے۔ اترپردیش میں اس ماہ مودی کے دورے کا آغاز گورکھپور سے ہوگا یہاں ان کا یوگی کے ساتھ کھاد پلانٹ اور ایمس کے افتتاح کا پروگرام ہے۔اس کے بعد 11دسمبر کو بلرامپور میں پانچ دہائی پرانی سریو نہر پروجکٹ کا افتتاح کریں گے۔ اس دیرینہ نہر پروجکٹ سے بلرامپور علاقے کے کسانوں کو لمبے عرصے سے انتظا تھا۔ مودی آنے والے 13دسمبر کو اپنے پارلیمانی حلقے وارانسی میں دیرینہ پروجکٹ کاشی وشونات کاریڈور کا افتتاح کریں گے۔ یہ پروجکٹ وارانسی کے آمدورفت کے نظام کو بہتر کرے گا۔مودی آنے والے 18دسمبر کو راجدھانی لکھنؤ میں واقع کنگ جارج میڈیکل یونیورسٹی کے 116ویں یو م تاسیس کے موقع پر 17دسمبر کو منعقد جلسہ تقسیم اسنا میں شرکت کرسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس تقریب میں شرکت کے لئے وزیر اعظم کے پروگرام کو حتمی شکل دیا جاہر اہے۔ غالب گمان ہے کہ مودی 18دسمبر کو کے جی ایم یو کے یوم تاسیس تقریب میں شرکت کرسکتے ہیں۔اس مہینے کے آخر میں وزیر اعظم کے یوپی میں کانپور کے ممکنہ دورے کا مقصد شہر میں 25دسمبر کو اٹل جینتی کے موقع پر میٹرو سروس کو ہری جھنڈی دکھانا ہے۔ میٹرو ریل سروس سے جڑنے والا کانپور ریاست کا پانچواں شہر ہوگا۔ فی الحال لکھنؤ، غازی آباد، نوئیڈا، اور گریٹر نوئیڈا میں میٹرو خدمات میسر ہیں۔جبکہ کانپور میں گذشتہ مہینے نومبر کے آخری ہفتے میں یوگی نے میٹر ریل کا ٹرائل رن کا آغاز کیا تھا۔اب اس سروس کو وزیر اعظم کے ذریعہ مسافروں کے لئے کھولے جانے کا پروگرام ہے۔

Related Articles