کمل ہاسن کو ملی اسپتال سے چھٹی

چنئی، دسمبر۔ اداکار اور مکل ندھی میئم (ایم این ایم) کے بانی کمل ہاسن کو کووڈ-19 کے علاج کے بعد ہفتہ کو ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔سری رام چندر میڈیکل سینٹر کی جانب سے آج جاری بلیٹن کے مطابق، مسٹر ہاسن کو کووڈ انفیکشن کی وجہ سے 22 نومبر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اب وہ کووڈ انفیکشن سے مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ انہیں آج اسپتال سے ڈسچارج کیا جارہا ہے۔ وہ روزمرہ کی سرگرمیوں کے لیے پوری طرح فٹ ہے۔بعد ازاں ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں مسٹر ہاسن نے تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما، اداکار رجنی کانت اور فلمی برادری کے دیگر اراکین کا اظہار تشکر کیا۔ جنہوں نے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی تھی۔انہوں نے ہسپتال کے عملے کا ان کی اچھی دیکھ بھال کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا ۔اس کے علاوہ انہوں نے تمل ناڈو کے لوگوں اور اپنے مداحوں اور ایم این ایم کارکنوں کا بھی، جنہوں نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی تھی، شکریہ ادا کیا۔

Related Articles