ایل پی ایل میں 50 فیصد شائقین کو منظوری

کولمبو، دسمبر۔ سری لنکا کے لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے پانچ سے 23 دسمبر تک ہونے والے دوسرے ایڈیشن کے لیے صرف 50 فیصد تماشائیوں کو ہی اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔ سری لنکا کرکٹ نے جمعہ کو اس کا اعلان کیا۔ سمجھا جاتا ہے کہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے سری لنکا کی وزارت صحت کی سفارش کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت کی سفارش کے پیش نظر، سری لنکا کی حکومت، کرکٹ بورڈ اور لیگ کے منتظمین کی جانب سے ٹورنامنٹ کے دوران تمام احتیاطی تدابیر کو یقینی بنانے کے لیے ایک مضبوط منصوبہ بھی نافذکیا جائے گا۔ لیگ کے میچز کولمبو کے آر پریم داسا اسٹیڈیم، جبکہ ناک آؤٹ میچ ہمبنٹوٹا کے مہندا راج پکشے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ شائقین کو میچوں کے دوران ہر وقت ماسک پہننا ہوں گا اور سماجی دوری پر عمل کرنا ہوگا۔ ایل پی ایل کے آفیشل پروموٹر، آئی پی جی کے سی ای او انیل موہن نے ایک بیان میں کہا، "کوئی بھی ٹورنامنٹ اپنے مداحوں کے بغیر مکمل نہیں ہوتا، اس لیے ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم ایل پی ایل کے دوسرے سیزن کے لیے اسٹیڈیم کے 50 فیصد شائقین کو کھڑے ہونے کی اجازت دیں گے۔ شائقین اور ایل پی ایل میں شامل ہر فرد کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے اور اس لیے ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ سبھی میچوں کے دوران کورونا سے بچاؤ کے تمام اقدامات پر عمل کیا جائے۔

 

Related Articles