جیت میں بٹلر ووکس کی شاندار شراکت کا اہم کردار: روٹ
مانچسٹر ، پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں تین وکٹ سے جیت کے بعد انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے جوز بٹلر اور کرس ووکس کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں بلے بازوں کی عمدہ شراکت کی بنیاد پر ٹیم ہدف حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔
انگلینڈ نے ہفتہ کو پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں وکٹ کیپر بلے باز بٹلر (75) اور ساتویں نمبر پر آنے والے بلے باز ووکس (84 ناٹ آؤٹ) کی شاندار نصف سنچری اور چھٹی وکٹ کے لئے 139 رنز کی شراکت کی بدولت پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دیکر3 میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی تھی ۔
روٹ نے کہا کہ اس ہدف کو حاصل کرنا حیرت انگیز تھا۔ اس میچ میں جو ہم نے آزمایا وہ لاجواب تھا۔ اچھی کرکٹ کا سہرا حالانکہ پاکستان کو جاتا ہے۔ اس دوران ووکس اور بٹلر کے مابین شراکت بہترین رہی۔ ہم جانتے تھے کہ ہم یہ خاص فتح حاصل کرسکتے ہیں اور گذشتہ موسم گرما کے بعد اس اعتماد کو روکنا مشکل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم خود پر یقین رکھتی ہے اور یہ ہمارا مضبوط پہلو ہے۔ مجھے اپنی ٹیم پر فخر ہے۔ بٹلر توقع کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کرنا جانتے ہیں اور وہ اس کو ثابت کرتے ہیں ۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نئی گیند کا کوئی اثر نہیں ہوا کیونکہ وہ اسپنرز کے خلاف مستقل طور پر اچھے شاٹس کھیل رہے تھے۔ سیریز کا پہلا میچ ہارنا ہمیشہ مایوس کن ہوتا ہے لیکن مجھے کھلاڑیوں کی اس کارکردگی پر فخر ہے۔